Mushhoor E Zamana Unana

مشہور زمانہ یونانی

مشہور زمانہ یونانی فلسفی سقراط کی بیوی بہت جھگڑالو عورت تھی۔ ایک دن کسی بات پر سقراط کو جلی کٹی سنانے لگی۔ سقراط کچھ دیر چپ چاپ بیٹھا سنتا رہا پھر کمرے سے باہر جا کر بیٹھ گیا۔ جب بیوی نے دیکھا کہ سقراط پر اس کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تو اس نے پانی سے بھری بالٹی اس پرا نڈیل دی۔ سقراط پانی میں بھیگ کر بے ساختہ ہنسنے لگا۔ اور بولا۔ ”مجھے علم تھا کہ ایسا ضرور ہو گا‘ گرج چمک کے بعد بارش ہی ہوتی ہے۔“

Your Thoughts and Comments