Nafsiyat Ki Class - Joke No. 982

نفسیات کی کلا س - لطیفہ نمبر 982

نفسیات کی کلاس میں عملی تجربہ کیا جا رہا تھا۔ ایک چوہے کے سامنے مکئی کے دانے رکھے گئے اور قریب ہی ایک چوہیا بٹھا دی گئی۔ چوہے کو چھوڑا گیا ور وہ سیدھا مکئی کے دانوں کی طرف لپکا۔ پروفیسر نے مسکرا کر شاگردوں کی طرف دیکھا اور کہا۔

(جاری ہے)

”دیکھا تم نے اس تجربے سے ثابت ہوا کہ بھوک جنسی خواہش سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔“ اس طرح پروفیسر نے تین چار بار مختلف چیزیں چوہے کے سامنے ڈالیں ہر مرتبہ چوہا کھانے کی چیزوں کی طرف لپکا اور اس نے چوہیا کی طرف توجہ نہ دی۔ پروفیسر نے فخر سے کہا۔ ”بھوک جنس سے بڑی طاقت ہے۔“ ”سر! ایک مرتبہ چوہیا بھی بدل کر دیکھ لیجئے“۔ ایک لڑکے نے تجویز پیش کی۔

Urdu Jokes