Party - Joke No. 920

پارٹی - لطیفہ نمبر 920

صائمہ کشمش اپنے گھر میں بہت بڑی پارٹی دے رہی تھی۔ بدقسمتی سے ان کی مصنوعی بتیسی کوئی بھی دندان ساز صحیح طور پر فٹ نہ کر سکا۔ زیادہ باتیں (جو خواتین کی عادت ہے) کرتے وقت وہ ڈھیلی ہو کر منہ سے باہر آنے لگتی۔ انہوں نے سوچا کہ پارٹی میں خفت نہ اٹھانی پڑے چنانچہ ایک ملازم کو ہدایت کی کہ تم میرے منہ پر نظر رکھنا اور جونہی بتیسی کا اوپر والا حصہ نظر آئے مجھ سے کہنا کہ عابد صاحب گیٹ پر آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میں خبردار ہو جاوٴں گی اور منہ بند کر کے پہلے بتیسی درست کر لوں گی …پارٹی کے دوران جب وہ محو گفتگو تھیں تو نوکر نے دو مرتبہ خبردار کیا کہ عابد صاحب گیٹ پر آ چکے ہیں لیکن صائمہ نے نہ سنا ۔ تھوڑی دیر بعد انہیں خیال آیا تو نوکر سے پوچھا۔ ”تم کیا کہہ رہے تھے؟ ”جی بیگم صاحبہ! میں کہہ رہا تھا کہ عابد صاحب گیٹ پر آ چکے ہیں…“ لیکن اب کیا فائدہ … اب تو وہ سالن ڈونگے میں گر چکے ہیں۔ وہ بولیں۔

Urdu Jokes