Chicken Banana Kabab Roll Recipe - Make Chicken Banana Kabab Roll for Kids

Chicken Banana Kabab Roll

چکن بنانا کباب رول

اشیاء:
چکے کیلے چار عدد
مرغی کا قیمہ ایک پاؤ
دال چنا ایک چھٹانک
انڈے آٹھ عدد چھ ابلے دو کچے
دہی آدھ پیالی
دہی دو عدد
ثابت لال مرچ چھ عدد
ادرک باریک کٹا چھوٹا سا ٹکڑا
تیل تلنے کے لئے ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا چند پتے
ڈبل روٹی کا چورا آدھ پیالی
ترکیب:
کیلے چھیل کر دو تین ٹکڑے کر لیں اور قیمے کو دال ، ثابت لال مرچ، نمک اور پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر گلنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اتار کر کیلوں سمیت گرائنڈ کر لیں۔ اب ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور چاہیں تو پسا ہوا گرم مصالحہ اور ایک انڈا پھینٹ کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی دہی بھی پھینٹ کر ڈال دیں۔ اب ابلے ہوئے انڈے پر یہ آمیزہ چڑھائیں اور ساتھ ہی ایک انڈا پھینٹ کر ڈبل روٹی کا چورا شامل کر دیں۔ آمیزہ چڑھے انڈوں کو اس میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تلتی جائیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر اتارلیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu