Sandwich Chicken Recipe - Make Chicken Sandwich for Kids

Sandwich Chicken

چکن سینڈوچ

اشیاء:
انڈے تین عدد
کالی مرچ چائے کا چمچہ
مسٹرڈپاؤڈر چائے کا چمچہ
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ
درمیانی ڈبل روٹی باریک کٹے ہوئے سلائس
چکن(ایک پاؤ) 250گرام ابلے ہوئے ٹکڑے
مکھن حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
انڈے ابال کر توڑ کر گرائنڈ میں ڈالیں۔ مرغی اور سلائس کے علاوہ تمام چیزیں گرائنڈر میں ڈال دیں اور پیسٹ بنا لیں۔ ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ مرغی کے ابلے ہوئے ٹکڑوں کا قیمہ بنا لیں اس میں مزید نمک کالی مرچ ملا دیں۔ تمام ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے ایک طرف پیسٹ لگائیں اور درمیان میں مرغی کا قیمہ رکھ کر جوڑ دیں اور پھر تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔ کیچپ یا گھٹی چٹنی کے ساتھ بچوں کو بے حد مرغوب ہوتا ہے۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu