Cream Sandwich Recipe - Make Cream Sandwich for Kids

Cream Sandwich

کریم سینڈوچ

اشیاء:
کریم دو پیالی
ڈبل روٹی ایک (بڑی )
ٹماٹو سوس پیالی
قیمہ ایک پیالی(ابلا ہوا)
مایونیز سوس (سوس کی ترکیب آخر میں دیکھئے)
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
انڈے چار (ہاف بوائلڈ)
سلاد کے پتے چار (ثابت)اور پیالی(کٹے ہوئے)
کھیرا ایک (کدوکش کر لیں)
ترکیب:
قیمے میں نمک مرچ اور مایونیز ملائیں۔ اس کے بعد انڈوں میں کھیرا ملا کر کانٹے سے پھینٹ لیں۔ ڈبل روٹی کے تین ٹکڑے لمبائی کے رخ کر یں۔ ایک ٹکڑے پر ٹماٹو سوس لگائیں۔ دوسرے پر انڈوں کا آمیزہ رکھ دیں۔ تیسرے پر قیمے کی تہ چڑھا دیں۔ ڈش میں سلاد کے چار پتے بچھائیں۔ ان پر ڈبل روٹی کے ٹکڑے ، اوپر تلے، رکھ کر دبا دیں۔ اب کریم پھینٹیں۔ ڈبل روٹی کے چاروں طرف کریم کی تہ جمائیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ پھر نکال کر معمول کے مطابق سلائس بنا لیں۔ دہی کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔چٹنی کی ترکیب یہ ہے:
دہی ایک پیالی(خوب پھینٹ لیں)
نمک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
زیرہ سفید ایک چٹکی (پسا ہوا)
ہری مرچ دو (پسی ہوئی)
ان سب کو کانٹے سے خوب ملا لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu