Croissant Recipe - Make Croissant for Kids

Croissant

کروسنٹ

اجزاء:
میدہ چار پیالی
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل چکنائی کے لئے
انڈا پھینٹا ہوا ایک عدد
نیم گرم پانی دو تہائی پیالی
نیم گرم دودھ دو تہائی پیالی
مکھن(کمرہ کے درجہ حرارت کے مطابق) سوا پیالی
ترکیب:
ایک پیالے میں آٹا نمک اور چار کھانے کے چمچ مکھن ڈالیں اور انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں۔ یہاں تک کہ آٹا ڈبل روٹی کے چورہ کی طرح ہو جائے۔ چینی اور خمیر ملائیں۔ آٹے کے آمیزہ میں پانی اور دودھ ایک ساتھ ملائیں۔ اور لکڑی کے چمچہ سے اچھی طرح ملائیں تاکہ آٹا نرم ہوجائے۔ آٹے کو پلاسٹک سے کور کر کے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس دوران بیکنگ شیٹ (بٹر پیپر) پر مکھن پھیلا کر لگائیں اور ایک دوسرے شیٹ سے کور کر کے رکھ دیں۔ آٹے کو خشک آٹے والی سطح پر رول کر یں اور لمبائی میں 14*7 انچ کا مستطیل بنالیں۔ ٹھنڈا مکھن مستطیل کے دو تہائی حصے پر رکھیں۔ مستطیل کو لفافے کی طرح اوپر نیچے فولڈ کر یں اور کور کر کے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ آٹے کو دوبارہ بیل کر 14*7کا مستطیل بنالیں اور پہلے کی طرح فولڈ کر یں ۔ فولڈ کئے ہوئے مستطیل کو چند گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ مستطیل کے ترچھے ٹکڑے کاٹ لیں اور ہر ٹکڑے کو رنگ کو شکل دیں۔ ہر کروسنٹ پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں۔ اوون کو 425درجہ حرارت پر گرم کر یں اور کروسنٹ کو 15منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ سرو کرنے سے پہلے ٹھنڈا کر لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu