Crunchy Drops Recipe - Make Crunchie Drops for Kids

Crunchy Drops

کرنچی ڈراپس

اشیاء:
مکھن کپ
میدہ 4/3کپ
انڈے دو عدد
چیری (کٹی ہوئی) 60گرام
بیکنگ پاؤڈر 3 /1 چائے کا چمچہ
کارن فلیکس تھوڑے سے
چینی 4/3کپ
دودھ دو کھانے کے چمچے
اخروٹ (کٹے ہوئے) 60گرام
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ
کھجوریں (کٹی ہوئی) 60گرام
سوڈابائی کار بونیٹ چائے کا چمچہ
ترکیب:
مکھن اور چینی کو پھینٹ لیں ونیلا ایسنس ملا دیں اور ایک ایک کر کے اس میں انڈے ملا دیں۔ میدہ ، بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا ملا کر چھان لیں اور انڈوں والے مکسچرمیں دودھ کے ساتھ ڈال کر ملا دیں۔ اس کے بعد کٹے ہوئے اخروٹ ، چیر یز اور کھجور یں بھی ملا دیں اور میدے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک چائے کا چمچہ میدہ لے کر کارن فلیکس پر ڈال کرمیدے والے مکسچر میں شامل کر یں اور چکنائی لگی اوون ٹرے میں مناسب فاصلے پر تھوڑا تھوڑا مکسچر رکھیں۔ گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر 15-20منٹ تک بیک کر لیں۔ گولڈن ہو جانے پر اوون سے نکال لیں مزیدار کرنچی ڈرایس تیار ہیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu