Appricot And Dahi Cookies Recipe - Make Dahi Aur Khubani Ki Cookies for Kids

Appricot And Dahi Cookies

دہی اور خوبانی کی کوکیز

اشیاء:
سادہ آٹا آدھا کپ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
جوکا آٹا 1کپ
شکر آدھا کپ
خشک خوبانی آدھا کپ بغیر گٹھلی
بھنے ہوئے بادام 1کھانے کا چمچ
سادہ دہی تقریباََ پونا کپ
سن فلارو آئل 3کھانے کے چمچ
چینی چھڑ کنے کیلئے حسب ضرورت
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ375 پر گرم کر لیں ایک بیکنگ شیٹ پر آئل لگا کر تیار کر لیں ۔
2۔آٹا بیکنگ پاؤڈر اور دارچینی کو اکٹھا کر لیں اس میں جو کا آٹا، چینی خوبانی اور بادام ڈال لیں ۔
3۔تیل اور دہی کو ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور آٹے میں ڈال کر گوندھ لیں ۔ اگر آٹا زیادہ سخت ہو تو دہی کی مقدار بڑھا دیں ۔
4۔اپنے ہاتھوں کی مدد سے آمیزے کو گوندھیں ۔آٹے کے 16برابر سائز کے گولے بنائیں اور بیکنگ شیٹ پررکھ کر کانٹے کی مدد سے تھوڑا سادبا کر پھیلائیں ۔
5۔ہر کوکی پر شکر چھڑکیں اور15۔20منٹ تک اوون میں بیک کر لیں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈاکر لیں ۔اگر لمبے عرصے تک محفوظ کرناچائیں تو پولی تھین کی تھیلی میں بند کر کے فریج میں رکھیں ۔
غذائیت:
توانائی 95کیلوریز
چکنائی 2.66گرام
جاذب چکنائی 0.37گرام
کولیسٹرول 0.3ملی گرام
فائبر 0.94گرام

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu