Double Roti Kay Sandwich Recipe - Make Double Roti Kay Sandwich for Kids

ڈبل روٹی کے سینڈوچ

double roti kay sandwich Recipe In Urdu

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس 8عدد
آلو ابال کر میش کئے ہوئے ایک پیالی
پیاز(بارے کاٹ لیں ) آدھی پیالی
سبز مرچیں (باریک کاٹ لیں ) چار عدد
سبز دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
دہی (پھینٹ لیں) چوتھائی پیالی
گھی 8چائے کا چمچ
چینی اور نمک ضرورت کے مطابق
ترکیب:
سوس پین میں گھی گرم کر یں۔ پیاز اور مرچیں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ پیازوں کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔ آلو ، نمک اور چینی ڈال کر دو منٹ پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔ دہی اور سبز دھنیا آمیزے میں شامل کر دیں۔ ڈبل روٹی کے 2سلائس لیں اور درمیان میں تھوڑا سا آمیزہ ڈالیں۔ دوسرا سلائس رکھ کر دبا دیں۔
فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر سلائس تل لیں۔ تمام سینڈوچز اسی طرح تیار کر یں اورکیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

Your Thoughts and Comments