Green Sandwiches Recipe - Make Green Sandwiches for Kids

Green Sandwiches

گرین سینڈوچز

اشیاء:
بریڈ(فل سائز) ایک عدد
پنیر(ایک انچ کے کیوبز ) حسب ضرورت
ہری مرچیں 12عدد
ہرا دھنیا(کاٹلیں) گٹھی
انار دانہ چار کھانے کے چمچے
پو دینہ(کاٹ لیں) گٹھی
سفید زیرہ ایک کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
مٹر(ابلے ہوئے) 1کپ
ایواسن فلاور کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
ہر دھنیے، پو دینے، انار دانہ، ہری مرچوں اور زیرے کو مکس کر کے اچھی طرح پیس لیں۔ مٹر بھی پیس لیں۔ پنیر، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، انار دانہ، پو دینہ، سفید زیرہ، نمک، مٹر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بریڈ کے ایک پیس پر آمیزہ اورپنیر کا ٹکڑا رکھیں اور دوسرے پیس سے کور کر لیں۔ اسی طرح تمام سینڈوچیز بنالیں فنگر چپس، اور چٹنی کے ساتھ چائے کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu