Ice Cream Cake Roll Recipe - Make Ice Cream Cake Roll for Kids

Ice Cream Cake Roll

آئس کریم کیک رول

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز

240 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ایک پیالی
2 بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچ
3 نمک چائے کا آدھا چمچ
4 انڈے چار عدد
5 آئسنگ شوگر چائے کا تین چوتھائی چمچ
6 ونیلا ایسنس چائے کے دو چمچ
7 ونیلا آئس کریم تین پیالی
8 چینی(پسی ہوئی) ایک پیالی

Steps - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدہ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر کو چھلنی میں چھان لیں
  2. 2 انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور چینی شامل کر لیں
  3. 3 مرکب کو جھاگ جھاگ ہونے تک پھینٹ لیں
  4. 4 میدہ اور ونیلا ایسنس شامل کر یں
  5. 5 ایک ٹرے کو مکھن یا تیل سے ہلکا سا چکنا کر یں اور مرکب ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں
  6. 6 کیک تیار ہو جائے تو ایک ایسے کپڑے پر الٹ دیں جس پر ہلکی سی آئنسگ شوگر چھڑکی ہوئی ہو
  7. 7 کیک ٹھنڈا ہو جائے تو ہموار کر یں اور گاڑھی کریم کی ایک تہہ پھیلائیں
  8. 8 دوبارہ رول کر لیں۔ پیش کرنے کے وقت تک اس کو کپڑے یا پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں
  9. 9 پیش کرتے وقت سلائسز میں کاٹ لیں اور چاکلیٹ سوس یا پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کر یں

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu