Coconut Biscuits Recipe - Make Khopray Kay Biscuit for Kids

Coconut Biscuits

کھوپرے کے بسکٹ

اشیاء:
کھوپرا(پسا ہوا) ایک کپ
چینی(پسی ہوئی) ایک کپ
مکھن 25گرام
انڈا ایک عدد
چاکلیٹ بار د وعدد
ترکیب:
انڈے کی زردی اور سفیدی الگ کر لیں۔ سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ چینی کو سفیدی میں اچھی طرح مکس کر دیں۔ کھوپرے میں زردی تھوڑی تھوڑی ڈال کر ملا دیں اورمکھن پگھلا کر ملا لیں۔ اس آمیزے میں چینی اور سفیدی کا مکسچر بھی ملا دیں۔ ٹرے پر تھوڑا سا گھی لگا کر ایک ٹیبل سپون بھرا آمیزہ رکھتے جائیں اور اوپر چاکلیٹ کے ٹکڑے رکھ دیں۔ ٹرے کو پہلے گرم اوون میں 140فارن ہائیٹ پر رکھ دیں اور سات منٹ بعد نکال لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu