Matar Macaroni Recipe - Make Matar Macaroni for Kids

Matar Macaroni

مٹر میکرونی

اشیاء:
مٹر کی ثابت پھلیاں دو درجن (ابال لیں)
ہری پیاز ایک کھانے کا چمچہ(پسی ہوئی)
ہرا لہسن کھانے کا چمچہ(پسا ہوا)
قیمہ ایک پیالی(ابال لیں)
مکھن یا زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
میکرونی دو پیالی(ابال لیں)
پنیر ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر کا رس پیالی
ترکیب:
مکھن گرم کر یں۔ اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر بھونیں۔ پھر قیمہ ملا کر ٹماٹر کا رس ڈال دیں۔ اس کے بعد مٹر کی پھلیاں ڈال کر دم کر یں۔ ڈش میں میکرونی رکھیں۔ اوپر سے قیمہ ڈال دیں۔ ارد گرد پنیررکھیں۔ مٹر کی پھلیاں اس طرح چیلیں کہ سارے دانے نظر آئیں لیکن چھلکا علیحدہ نہ ہو۔ انہیں اوپر رکھ دیں۔ سفید سوس یا ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں۔ کٹھی یا میٹھی کریم بھی رکھ سکتی ہیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu