Tasty Roll Recipe - Make Mazaydar Roll for Kids

Tasty Roll

مزے دار رول

اشیاء:
ڈبل روٹی ایک عدد ، لمبائی میں کٹی ہوئی)
چکن ایک کپ (ابلے ہوئے ریشے)
وائٹ سوس حسب ضرورت
مکھن چار اونس
انڈے دو عدد(ابال کر میش کر یں اور نمک مرچ ملا لیں)
کیچپ حسب ضرورت
بٹر پیپر لپیٹنے کے لئے
ترکیب:
ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ سلائسز ہلکا سا گیلا کر کے بیل لیں۔ ایک سلائس لے کر اس پر مکھن لگائیں پھر وائٹ سوس اور چکن کے ریشے جما دیں سلائس رکھ دیں۔ ایک تہہ انڈے کی فلنگ اور پھر کیچپ لگائیں۔ ڈبل روٹی کو کنارے سے پکڑ کر رول کر لیں بٹر پیپر میں لپیٹ کر فریز میں 20منٹ کے لئے سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ تیز چھری سے خوبصورت پیسز میں کاٹ لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu