Noodles And Spicy Sauce Recipe - Make Noodles Aur Spicy Sauce for Kids

Noodles And Spicy Sauce

نوڈلز اور سپائسی سوس

اشیاء:
مرغ چھ اونس (نمک ڈال کر ابال لیں)
کھیرا پیالی(کدوکش کر لیں)
سوس بنانے کی ترکیب:
مرغ کی یخنی ایک پیالی
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
سرکہ دو کھانے کے چمچے
چینی چائے کا چمچہ
چلی آئل ایک کھانے کا چمچہ
ہری پیاز چار کھانے کے چمچے(باریک کاٹ لیں)
نوڈلز دس اونس(بغیر ابلی)
تلوں کا تیل (سی سیم آئل) دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
مرغ پانی میں 25منٹ ابا لیں۔ پھر نکال کر ٹھنڈا کر یں اور لمبائی کے رخ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ سوس کی تمام چیزیں ملا لیں۔ اب نوڈلز ابا لیں۔ ابلنے لگیں تو ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ دو بارہ جوش آے تو نوڈلز نکال کر چھان لیں۔ اب انہیں ایک بڑی ڈش میں پھیلا دیں اور تلوں کا تیل ملا دیں۔ ڈش اس طرح سجائیں کہ ایک طرف نوڈلز ہوں، بیچ میں کھیرا ہو اور پھر چکن کے ٹکڑے ہوں۔ سپائسی سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu