Noodles With Vegetable Recipe - Make Noodles Sabzion Ki Souces Kay Sath for Kids

Noodles With Vegetable

نوڈلز سبزیوں کی سوس کے ساتھ

اجزاء:
ملی جلی سبزیاں ڈیڑھ پیالی
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
تیج پات دو عدد
پانی دو پیالی
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
سبزیوں کو 15منٹ تک ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے ان کو چھان لیں۔
سوس تیار کر یں:
اجزاء:
مکھن دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد
میدہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیار شدہ ویجیٹیبل سٹاک دو پیالی
لہسن(پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
کریم چوتھائی پیالی
ترکیب:
مکھن گرم کر یں اور پیاز سنہری کر لیں۔ پھر میدہ ڈال کر ایک منٹ بھونیں۔ لہسن اور سٹاک ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ گاڑھا ہو جائے۔ آنچ بند کر دیں اور کریم شامل کر یں۔
نوڈلز کیلئے:
اجزاء:
نوڈلز(ابلے ہوئے) 150گرام
مکھن ایک کھانے کا چمچ
سبز دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لہسن چلی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
مکھن گرم کر یں اور نوڈلز، دھنیا اور پیسٹ ڈالیں۔ دو منٹ تک مکس کر یں۔ نوڈلز کو سرونگ ڈش میں ڈالیں ۔ اور درمیان میں سوس ڈالیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu