Popcorn Recipe - Make Popcorn for Kids

Popcorn

پاپ کارن

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مکئی کے دانے ایک پیالی
2 نمک آدھا چائے کا چمچ
3 مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
4 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Steps - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پاپ کارن بنانے کے لئے بازار میں دستیاب خشک مکئی کے دانے لے لیں(بھٹے سے نکلے ہوئے نہیں)۔
  2. 2 ایک پیالی دانوں سے پاپ کارن بنانے کے لئے بڑے سائز کا اسٹیل یا المونیم کا ڈھکن والا پین لے لیں۔
  3. 3 پین کو درمیانی آنچ پر چولہے پر رکھیں اور جب وہ گرم ہونے لگے تو اس میں کوکنگ آئل ڈال کر پین کو اچھی طرح گھما لیں تاکہ ہر طرف آئل لگ جائے۔
  4. 4 پھر اس میں مکئی دانے ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں،ایک سے دو منٹ بعد دانے پھولنا شروع ہو جائیں گے،ڈھکن کھولیں بغیر پین کو کپڑے سے پکڑ کر اوپر نیچے کر لیں تاکہ تمام دانے پھول جائیں۔
  5. 5 جب دانوں کی آواز آنا بند ہو جائے تو ڈھکن کو احتیاط سے کھول کر اس میں مارجرین یا مکھن اور نمک ڈالیں،ڈھکن ڈھک کر چولہا بند کر دیں اور دوبارہ سے پین کو ہلا لیں۔
  6. 6 گرم گرم پاپ کارن کو بڑے پیالے میں نکالیں اور چاہیں تو تھوڑا سا کش کیا ہوا چیز بھی چھڑک لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu