Spaghetti And Corn Recipe - Make Spaghetti And Corn for Kids

Spaghetti And Corn

سپگاٹی اور کارن

اجزاء:
مکئی کے دانے ابلے ہوئے چند
ٹماٹر(کٹے ہوئے) آدھی پیالی
پیاز(کٹے ہوئے) آدھی پیالی
سبز مرچ (کٹی ہوئی) حسب ذائقہ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
سپگاٹی کے لئے :
سپگاٹی (توڑی ہوئی) ایک پیالی
دھنیا اور پو دینہ کی پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سبز مرچ ایک عدد
ٹماٹو پوری ایک پیالی
ٹماٹو پوری ایک پیالی
ٹماٹو سوس تین کھانے کے چمچے
بریڈکرمز آدھی پیالی
پیاز آدھی پیالی
نمک کالی مرچ اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
سپگاٹی گلا کر چھان لیں۔ تیل گرم کر یں اور پیاز فرائی کر کے ٹماٹر پوری، ددھنیا، پو دینہ کی پیسٹ، ٹماٹو سوس، نمک مرچ اور سرخ مرچ شامل کر یں۔ آمیزے میں سپگاٹی شامل کر یں۔ تیل گرم کر یں اور پیاز فرائی کر یں۔ پھر اس میں سبزمرچیں شامل کر کے چند منٹ فرائی کر یں۔ کارن ، ٹماٹر، چیز اور مکھن شامل کر یں۔ نمک اور مرچ شامل کر کے آنچ بند کر دیں۔ بیکنگ ڈش کو تیل سے چکنا کر یں۔ اور اس میں کارن کا آمیزہ ڈالیں۔ سپگاٹی ڈالیں پھر چیز اور ایک چائے کا چمچ کریم ڈالیں۔ گرم اوون میں دس منٹ بیک کر یں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu