Spaghetti And Seekh Kabab Recipe - Make Spaghetti Aur Seekh Kabab for Kids

Spaghetti And Seekh Kabab

اسپاگیٹی اور سیخ کے کباب

اشیاء:
قیمہ کلو گرام(باریک )
اجینو موٹو ایک چٹکی
سرخ مرچ ایک چٹکی
دار چینی ایک چٹکی
کالی مرچ چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
لہسن چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
مکھن دو کھانے کے چمچے
اسپاگیٹی پاؤنڈ کا پیکٹ
سلاد کے پتے دو(کاٹ لیں)
ٹماٹر چھ عدد (کاٹ لیں)
لیموں ایک (8ٹکڑے کر لیں)
ترکیب:
اسپاگیٹی ابال کر چھان لیں۔ قیمے میں ساری چیزیں ملا دیں۔ سوائے مکھن کے۔ اب اسے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سلاخ پر قیمہ چڑھا کر کباب بنائیں ۔ سارے قیمے کے کباب اسی طرح تیار کر یں۔ گہرے توے یا فرائنگ میں مکھن گرم کر یں اور کباب تل لیں۔ ڈش کے بیچ میں کبا ب رکھیں۔ چاروں طرف اسپاگیٹی بکھیر دیں۔ سلاد ، ٹماٹر اور لیموں سے سجا دیں۔ سیخ نہ ہو تو ہاتھ سے ہی لمبے لمبے کباب تیار کر لیں اور سفید سوس کے ساتھ پیش کر یں۔ ٹماٹو سوس بھی رکھیں۔ چٹنی نہ ہو تو پیالی سر کے میں تین سرخ مرچیں پیس کر ملا دیں اور ایک چٹکی نمک ڈال دیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu