Easy Suji Halwa Recipe - Make Suji Ka Halwa for Kids

Easy Suji Halwa

سوجی کا حلوہ

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز

447 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سوجی ایک پاؤ
2 چینی آدھا کلو
3 گھی آدھا کلو
4 پستہ آدھی چھٹانک
5 ناریل آدھ چھٹانک
6 بادام کی گری ایک چھٹانک
7 چھوہارے چار عدد
8 کشمش چائے کا ایک چمچ
9 زعفران ایک چٹکی
10 لونگ ایک عدد
11 کیوڑا ایک بڑا چمچ

Steps - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آدھ کلو چینی میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پکائیں
  2. 2 دودھ کے چھینٹے دیتے رہیں
  3. 3 شیرے کو صاف کر لیں
  4. 4 شیرہ پک کرتار دینے لگے تو اس میں پسی ہوئی زعفران ملا دیں
  5. 5 بادام بھگو رکھیں۔ نرم ہونے پر چھلکا اتار لیں
  6. 6 کشمش کو بھی اسی طرح پانی میں بھگو رکھیں
  7. 7 کچھ دیر بعد نکال لیں۔ پستہ صاف کر لیں
  8. 8 ناریل کو چھیل کر ٹکڑے کر لیں
  9. 9 چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر رکھ لیں
  10. 10 ایک پتیلی میں گھی کو خوب گرم کر یں اور الائچی کے دانے اور لونگ ڈال کر تل لیں
  11. 11 اسی میں سوجی ڈال کر بھونیں
  12. 12 سوجی بادامی رنگ ایسی ہو جائے تو شیرہ ملا لیں اور بادام، کشمش ، پستہ ناریل اور کیوڑا ڈال دیں
  13. 13 آنچ مدہم ہی رکھیں اور چمچ چلاتے رہیں
  14. 14 شیرہ جذب ہو جائے اور حلوا گھی چھوڑ دے تو اتار لیں
  15. 15 لگی طشتری میں حلوہ نکال لیں
  16. 16 دودھ میں بھگو ئے ہوئے چھوہاروں کی گٹھلیاں الگ کر کے کتریں اوپر چھڑک لیں
  17. 17 پستہ اور بادام بھی ڈال دیں اور چاندی کے ورق بھی لگائیں
  18. 18 جی میں آئے تو سرخ گلاب کی پتیاں بھی کناروں پر سجا لیں

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu