
Taboo Mi Goreng Recipe - Make Taboo Mi Goreng for Kids
طبومی گورنگ

(تھائی ڈش)
اشیاء:
نوڈلز 500گرام
مرغی کا گوشت(بغیر ہڈی کا) کلو
انڈے(پھینٹ لیں) دو عدد
تیل چھ کھانے کے چمچے
مکھن دو کھانے کے چمچے
لہسن کے جوے(کوٹ لیں) دو عدد
جھینگے(پکے ہوئے) 115گرام
پالک 115گرام
سیلری دو ڈنٹھل (باریک چوپ کر لیں)
ہری پیاز(چوپ کر لیں) چار عدد
مرغی کی یخنی کھانے کے چمچے
پیاز(باریک سلائس کر لیں) ایک عدد
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
نوڈلز کو ابال کر ایک طرف رکھ دیں۔ مرغی کے گوشت کے باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔ انڈوں میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر لیں۔ ایک فرائنگ پین میں مکھن پگھلا لیں اور اس میں انڈے ڈالیں اور تلتے وقت اتنا چمچہ چلائیں کہ انڈے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہو جائیں اس کے بعد نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں لہسن اور مرغی کا گوشت ڈال کر 2-3منٹ کے لئے پکائیں۔ اس کے بعد اس میں جھینگے اور پالک کے پتے بغیر کاٹے ڈال دیں۔ ساتھ سیلری اور ہری پیاز بھی شامل کر لیں۔ اس کے بعد اس میں نوڈلز شامل کر کے ٹوژ کر لیں۔ اب اس میں یخنی، سویا سوس ڈال کر مکس کر یں۔ ایک علیحدہ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر تل لیں۔ نکال کر چھان لیں اور نوڈلز پر ڈال کر سرو کر یں۔
مزید بچوں کے پکوان

بے بی پوٹیٹو ودھ ریڈ سوس
Baby Potato With Red Sauce

سادہ سینڈوچ
Sadah Sandwich

گوبھی کے پتوں میں خوبانی اور نوڈلز
Gobhi kay patton main Khubani aur noodles

کریمی میکرونی
Creamy macaroni

اسٹرابیری جیلی
strawberry jelly

ٹافی کسٹرڈ آئس کریم
Toffee Custard Ice Cream

بیکڈ پیٹا بریڈ سینڈوچ
Baked Pita Bread Sandwich

بچوں کےلئے کھیر
Bachon kay liay kheer

سبزی کا پیزا
sabzi ka pizza

سینڈوچ
sandwich

چکن سینڈوچ
chicken sandwich

کریم سینڈوچ
Cream sandwich
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.