Toffee Custard Ice Cream Recipe - Make Toffee Custard Ice Cream for Kids

ٹافی کسٹرڈ آئس کریم

Toffee Custard Ice Cream Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

0 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

271 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 انڈے دو عدد
2 چینی سو گرام
3 مکھن پچیس گرام
4 آٹا(میدہ ) پچیس گرام
5 ونیلا ایسنس کھانے کے دو چمچ
6 دودھ پانچ سو ملی لیٹر
7 کریم ایک سو ملی لیٹر

Steps - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈے ، چینی، آٹا اور ونیلا ایسنس کو ایک چھوٹے پیالے میں ڈالیں اور کریمی ہونے تک پھینٹ لیں
  2. 2 دودھ اور مکھن کو مکھن پگھل جانے تک گرم کر یں
  3. 3 پھینٹے ہوئے مرکب کو اس میں شامل کر یں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ مرکب گاڑھا ہو جائے اور چمچ سے چپکنے لگے
  4. 4 آنچ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
  5. 5 کریم کو جھاگ جھاگ ہونے تک پھینٹ کر کسٹرڈ میں شامل کر یں
  6. 6 جمنے تک فریز کر دیں
  7. 7 پیش کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے فریزر سے نکالیں
  8. 8 کسٹرڈ آئس کریم نرم ہو جائے تو ٹافی (ترکیب نیچے دی گئی ہے) کو پتلی دھار کی صورت میں ڈال کر پیش کر یں

Your Thoughts and Comments