Aadat Ki Kharabi - Article No. 2269

Aadat Ki Kharabi

عادت کی خرابی - تحریر نمبر 2269

سالار ایک سمجھ دار اور عقل مند لڑکا تھا،لیکن اسے جھوٹ بولنے کی عادت تھی،جو سب ہی کو ناپسند تھی

پیر 30 مئی 2022

کبشہ ادریس،کراچی
سالار ایک سمجھ دار اور عقل مند لڑکا تھا،لیکن اسے جھوٹ بولنے کی عادت تھی،جو سب ہی کو ناپسند تھی۔گھر والے تک اس کی اس عادت سے پریشان رہتے تھے۔
ایک دن علی کو اپنے دوستوں کے ساتھ میدان میں کھیلنے جانا تھا۔جب اس کی امی نے اسے اجازت نہیں دی تو اس نے اپنی امی سے کہہ دیا کہ وہ اپنے دوست کے گھر پڑھنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سن کر اس کی امی نے اسے اجازت دے دی اور اس طرح وہ جھوٹ بول کر اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے چلا گیا۔
جب وہ میدان میں پہنچا تو سمیع عمر کو گیند کرا رہا تھا۔اسی دوران کھیل میں گیند علی کی ٹانگ پر لگ گئی اور وہ گر گیا۔علی بُری طرح زخمی ہو چکا تھا۔محلے والے فوری طور پر علی کو ہسپتال لے کر گئے اور اس کے والدین کو اطلاع دی۔
علی کے والدین جب ہسپتال پہنچے تو وہ بے ہوش تھا۔جب اسے ہوش آیا تو وہ مسلسل رو رہا تھا۔اس واقعے کے بعد علی نے اپنے والدین سے وعدہ کیا کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولے گا۔

Browse More Moral Stories