Aayeen Garmiyon Ki Chuttiyaan Thandi Or Purfiza Maqamat Per Guzarain - Article No. 1439

آئیں گرمیوں کی چھٹیاں ٹھنڈی اور پر فضا مقامات پر گزاریں - تحریر نمبر 1439
موسم سرما کی شدت جیسے ہی ختم ہوئی ،موسم پھر بدل گیا ہے کل تک موسم سرما کی شدت نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا
بدھ 12 جون 2019
موسم سرما کی شدت جیسے ہی ختم ہوئی ،موسم پھر بدل گیا ہے کل تک موسم سرما کی شدت نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا پھر آہستہ آہستہ موسم بدلنے لگا اور گرمیوں نے انگڑائیاں لینی شروع کر دیں ،یہ بھی اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے اس خطہ پاک کو ہر قسم کا موسم عطا کیا ہے کبھی سردی ہے تو کبھی گرمی ،اسی طرح خزاں ہے تو بہار بھی اپنا رنگ دکھاتی ہے۔اس پر شاعر نے کیا خوب کہا۔
موسم نے لی پھر انگڑائی
سردی بھاگی گرمی آئی
پیارے بچو،اب موسم گرما کی سکولوں میں چھٹیاں ہوچکی ہیں،ایک طرف سورج آگ برسا رہا ہے دوسری طرف بچے صبح سویرے ناشتہ کرتے ہی گرمی کی چھٹیوں کا کام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ،بہن بھائیوں ،کزنوں اور دوستوں جلدی کام ختم کرنے کی ایک ریس لگ گئی ہے ،ہر ایک چاہتا ہے وہ یہ میچ جیت لے ،کام کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کام ٹھیک ہونا چاہیے اور اساتذہ کو غلطیوں کی شکایات نہیں ہونی چاہیے،چھٹیوں کا کام دراصل پہلے سے پڑھے ہوئے کورس کا اعادہ اور نئے اسباق پر از خود مطالعے کی ترغیب ہے ،موسم گرمامیں دوپہر میں آگ برس رہی ہوتی ہے ،اس لئے پھول سے بچوں کی صحت کا خیال کرتے ہوئے محکمہ تعلیم ہر سال موسم گرما کے دنوں میں دوماہ کی چھٹیاں اس لئے دے دیتے ہیں ،تاکہ بچوں کو اس دوران آرام اور کھیل کود کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ کا بھی موقع ملے،یہی وجہ ہے بچے چھٹیوں کا کام بھی بڑی توجہ سے کرتے ہیں ،کیونکہ جو بچے اپنا کام دلجمعی سے کرتے ہیں وہ آگے چل کرترقی بھی کرتے ہیں ،بچوں کو چاہیے گرمی کے موسم میں ایک ایسا روزنامہ ترتیب دے لیں،جس میں سارے دن کا شیڈول لکھ لیا جائے،کہ کس وقت لکھنا پڑھنا ہے اور کب غیر نصابی سرگرمیاں انجام دینی ہے۔
(جاری ہے)
جو بچے صبح سویرے اٹھ کر سیر کرتے ہیں اور پھر ناشتہ سے فارغ ہو کر سکول کے کام کو مکمل کرتے ہیں وہ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتے،اس لئے ان چھٹیوں میں اپنا معمول طے کرلیں گے تو یہ آپ کے لئے بہتر ہو گا اور جب سکول کھلیں گے تو آپ کو اچھے کام کی وجہ سے شاباش بھی ملے گی ،اس سے بڑھ کر انعام اور کیا ہو گا۔اس لئے بچو،ان چھٹیوں میں آرام بھی کریں اگر ہو سکے تو والدین کے ساتھ کسی پر فضا مقام کی سیرکو بھی جائیں کہ ہمارے وطن کے شمالی علاقہ جات اپنے دلفریب مناظر کی وجہ سے ہمیشہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں ،ہمارے ملک میں بے شمار سیاحتی مقام ہیں ،ان جنت نظیر خطوں میں چھٹیاں گزارنے کا اپنا مزہ ہے،بچے اکثر اپنے سفر کی روداد بھی مضامین کی صورت میں لکھتے ہیں ،لیکن سب سے ضروری کام پڑھائی ہے اس کی طرف توجہ دیگر کاموں سے زیادہ دینے کی ضرورت ہے ،کیونکہ بچے ہی قوم کا مستقبل ہیں ۔اگر سارا وقت کھیل کود میں ضائع ہو گیا تو پھر آگے چل کر پچھتاناپڑے گا،اور وہی ترقی کرتے ہیں جو وقت کی قدرکرتے ہیں،آپ کو سکول میں جو کام ملا اس کو توجہ سے بروقت ختم کرنے سے آپ بھی خوشی محسوس کریں گے،اس لئے جب سب بچوں کے سامنے آپ کو شاباش ملے گی تو آپ فخر محسوس کریں گے اور آپ کے والدین اور اساتذہ بھی خوش ہوں گے۔
Browse More Moral Stories

کوے کی کمبختی
Kawe Ki Kambakhti

طالب علمی کے آداب
Talib Ilmi K Adaab

شرارت کی سزا
Shararat Ki Saza

زینب اور ننھی چڑیا
Zainab Aur Nanhi Chirya

جادو کا تماشہ
Jadu Ka Tamasha

جاں بہ لب ہونا، جان میں جان آنا
Jaan Ba Lab Hona, Jaan Mein Jaan Aana
Urdu Jokes
لاہور کی آمد
lahore ki aamad
سائیکل
cycle
ہاضمہ
hazma
ایک شخص
aik shakhs
چوہیا
chuhiya
ملازمت
mulazmat
Urdu Paheliyan
اک شے سب کی دیکھی بھالی
ek shay sab ki dekhi bhali
چلتی جائے ایک کہانی
chalti jaye ek kahani
نیچے سے جب اوپر جائے
neechy se jab oper jae
سب نے دیکھا ہے ان کو
sab ne dekha hai unko
گھوم گھوم کر گیت سنائے
ghoom ghoom ke geet sunaye
دیکھے ہیں ایسے بھی سمندر
dekhe hain aise bhi samandar