
Aazmaish - Article No. 881
آزمائش
کسی گاوٴں میں رحیم نامی کسان رہتا تھا۔ وہ بہت نیک دل اور ایماندار تھا۔ اپنی ہی خوبیوں کی وجہ سے گاوٴں بھر میں مشہور تھا۔ لوگ اپنی چیزیں امانت کے طور پر اس کے پاس رکھواتے تھے۔ ایک دن معمول کے مطابق صبح سویرے کھیتوں میں ہل چلانے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک تھیلی نظر آئی
پیر 4 جنوری 2016

(جاری ہے)
" بیوی کے کہنے کے باوجود کسان لالچ میں نہ آیا اور کہنے لگا۔
"نہیں ! میں ایسا نہیں کرسکتا ، میں اس تھیلی کے مالک کو ڈھونڈ کر اشرفیاں اس تک پہنچاوٴں گا۔
"یہ تھیلی تمہیں راستہ میں ملی ہے ، تم نے کوئی چوری تو نہیں کی؟" اس کی بیوی اسے تھیلی رکھنے کے لیے جواز پیش کررہی تھی۔ مگر کسان نے بیوی کی بات نہ مانی اور تھیلی لے کر باہر کی طرف چل پڑا ۔ راستے میں اسے گاوٴں کا چودھری ملا۔ وہ کسان کے پاس آیا اور پوچھنے لگا۔ "تم اس وقت کھیتوں میں کام کرنے کے بجائے یہاں نظر آ رہے ہو ، خیریت تو ہے؟"
کسان نے تمام واقعہ چودھری کو بتایا اور کہا " میں اس تھیلی کے مالک کو ڈھونڈ رہا ہوں تاکہ اس کی امانت اس تک پہنچا دوں۔"
اس کی بات سن کر چودھری مسکرایا اور بولا۔ "یہ تھیلی تمہارا انعام ہے۔"
یہ سن کر کسان حیران ہوا اور حیرت زدہ ہوکر بولا۔ "انعام ! مگر کیوں۔۔؟"
چودھری نے جواب دیا۔"میں نیگاوٴں بھر میں تمہاری ایمانداری کے چرچے سنے تھے ، اس لئے میں نے یہ تھیلی تمہارے راستے میں رکھ دی تھی کیونکہ صبح سویرے اتنی جلدی تمہارے یہاں سے کوئی نہیں گزرتا،"
"مگر کیوں۔۔؟" کسان نے پوچھا۔
تمہاری ایمانداری کو آزمانے کے لیے اب یہ تھیلی تمہارا انعام ہے۔ "چودھری نے کہا: کسان کے لاکھ منع کرنے کے باوجود چودھری نے وی تھیلی اس سے نہ لی۔
کسان خوشی خوشی گھر آیا۔ اس نے اشرفیوں کی تھیلی اپنی بیوی کو دی اور کہا۔
"اگر میں تمہارے کہنے پر لالچ کرتا تو ہرگز ہزگز انعام میں یہ تھیلی نہ ملتی۔" پھر اس نے چودھری سے ہونے والی گفتگو اپنی بیوی کو بتادی۔
کسان نے کچھ اشرفیاں غریبوں کو دیں اور بیوی کو لے کر شہر چلا گیا۔ وہاں اس نے ایک گھر خریدا اور کاروبار کرکے خوش وخرم زندگی گزارنے لگا۔
مزید اخلاقی کہانیاں

دو سہیلیاں
Do Saheliyaan

شکریہ بابا
Shukriya Baba

انسانیت کا تقاضا
Insaniyat Ka Taqaza

قصہ ایک بھیڑیے کا
Qissa Aik Bheriye Ka

ابتدائی طبی امداد
Ibtedai Tibbi Imdaad

تیسرا کمرہ ۔ تحریر: مختار احمد
Teesra Kamra

بندروں کی ٹولی
Bandroon Ki Tooli

انکل ایلف کی بہادری
Uncle Elef Ki Bahaduri

میری آپ بیتی
Meri Aapbeeti

شربت کی بوتل
Sharbat Ki Bottle

بہترین دوست۔۔تحریر:مختار احمد
Behtreen Dost

چمنی کی صفائی
Chimni Ki Safai
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.