Adal E Jahangiri - Article No. 1734
عدل جہانگیری
جہانگیر نے دربار کے قاضی سے پوچھا کہ اس معاملے میں شریعت اسلامی کا کیا حکم ہے ؟”قاضی نے فتویٰ دیا کہ شریعت میں قتل کی سزا قتل ہے۔“
منگل جون

برصغیر پاک وہند میں مغلوں کا دور حکومت ”سنہری زمانہ“ کہلاتا ہے ۔نور الدین سلیم جہانگیر کا عدل مشہور ہے۔ اس نے اپنے محل کے باہر زنجیر عدل لٹکا رکھی ہے۔ کوئی بھی فریادی اور مفلوم اس زنجیر کو کھینچ کر بادشاہ سے انصاف حاصل کر سکتا تھا۔ اس سلسلے میں کسی چھوٹے بڑے کی تمیز نہ تھی۔مہر انساء نور جہاں جہانگیر کی چہیتی ملکہ تھی۔ اسے بڑی قدر ومنزلت حاصل تھی یہاں تک کہ وہ شاہی فرمان بھی جاری کر سکتی تھی ۔بہت کم عورتوں کو ایسا اقتدار ملا۔ ایک دن نور جہاں اپنے محل کی بالکنی میں بیٹھی ہوئی بیرونی منظر سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ ایک شامت کا مارا راہ گیر محل کے نیچے سے گزرا۔
اچانک اس کی نظر نور جہاں پر پڑی تو وہ ٹمنکی باندھ کر اسے دیکھنے میں محو ہو گیا ۔
(جاری ہے)
نور جہاں نے اسے گستاخی سمجھتے ہوئے اس راہ گیر پر تیر چلا دیا اور وہ مر گیا۔ مرنے والا راہ گیر ایک دھوبی تھا۔ اس کی بیوی کو خبر ہوئی تو وہ سر پیٹ کر رہ گئی وہ بیوہ اور اس کے بچے یتیم ہو چکے تھے ۔
یہ صدمہ اس کے لئے ناقابل برداشت تھا۔ وہ ایک مظلوم عورت تھی اور انصاف کی طلب گار تھی اسے اپنے بادشاہ جہانگیر کے عدل وانصاف پر پورا اعتماد تھا چنانچہ اس نے محل پر پہنچ کر زنجیر عدل کھینچی۔ جہانگیر نے اس کی فریاد سنی اور اسے مکمل انصاف کا یقین دلایا۔جہانگیر نے ملکہ نور جہاں کو دربار میں طلب کیا ۔وہ ایک عام ملزم کی طرح پیش ہوئی ۔جہانگیر نے نور جہاں کا بیان لیا۔ اس نے اعتراض کر لیا کہ وہ واقعی قاتلہ ہے اس نے راہ گیر کو قتل کیا ہے کیونکہ وہ گستاخی کا مرتکب ہوا تھا۔جہانگیر نے دربار کے قاضی سے پوچھا کہ اس معاملے میں شریعت اسلامی کا کیا حکم ہے ؟”قاضی نے فتویٰ دیا کہ شریعت میں قتل کی سزا قتل ہے۔“ جہانگیر نے قاضی کا فتویٰ سن کر فرمان جاری کیا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے لایا جائے اور اسے پھانسی پہ چڑھا دیا جائے ۔شاہی فرمان سن کر دربار میں سنانا چھا گیا ۔نور جہاں کو گرفتار کرکے لے جانے لگے تو اس نے کہا کہ ”شریعت قتل کے بدلے خون بہا کی بھی تو اجازت دیتی ہے۔“
اس پر جہانگیر نے دوبارہ قاضی سے فتویٰ پوچھا۔ قاضی نے کہا کہ ”خون بہا کی اس صورت میں اجازت ہے کہ مقتول کے قریبی رشتہ دار رضا مند ہوں ۔“مقتول کی بیوہ دربار میں موجود تھی ۔وہ عدل وانصاف کا یہ مظاہرہ دیکھ کر متاثر ہوئی ۔وہ بولی جہاں پناہ!”مجھے انصاف مل گیا ہے ۔میں اپنے شوہر کا خون معاف کرتی ہوں۔“ ملکہ نور جہاں نے اسے زرد جواہر سے مالا مال کر دیا۔بچو! اس سے ہمیں یہ اخلاقی سبق ملتا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔
مزید اخلاقی کہانیاں

گمشدہ انگوٹھی۔۔تحریر:مختار احمد
Gumshuda Anguthi

لوہار کابیٹا
Lohaar Ka Beta

جشن آزادی مبارک ہو۔۔۔تحریر: مختار احمد
Jashn E Azadi Mubarak Ho

تربیت
Tarbiyat

مشینی خواب
Masheeni Khawab

وزیریااُستاد
Wazir Ya Ustad

ایک نسخہ
Aik Nuskha

عجیب وغریب جزیرہ
Ajeeb O Ghareeb Jazeera

بیٹے کی ذہانت
Beete Ki Zehanat

سلطان کا عدل
Sultan Ka Adal

یوم الارض اور ہماری گریٹا
Youm Al Arz Or Hamari Greeta

ضر ورت بُری بلا ہے
Zarorat Buri Bala Hai
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.