Ajeeb Ajeeb Darakht - Article No. 1434
عجیب عجیب درخت
درختوں کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔خصوصاً اس جدید دور میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں میں ان کی ضرورت واہمیت بڑھ گئی ہے ۔
پیر جون

درختوں کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔خصوصاً اس جدید دور میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں میں ان کی ضرورت واہمیت بڑھ گئی ہے ۔یہاں چند عجیب وغریب درختوں کے بارے میں دل چسپ معلومات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
روٹی کا درخت:
یہ دنیا کی حیرت انگیز نعمتوں میں سے ایک ہے۔یہ بحرا لکاہل کے جزیروں پر پایا جاتا ہے ۔ان درختوں پر گول گول پھل لگتے ہیں،جوروٹی کی طرح کے ہوتے ہیں ۔اس پھل کا وزن تقریباً ڈیڑھ کلو ہوتا ہے ۔ہر سال آٹھ ماہ تک برابر اس سے یہ پھل توڑے جا سکتے ہیں ۔ان جزائرکے لوگ اسی قدرتی روٹی پر گزربسر کرتے ہیں ۔ہم لوگ پہلے آٹا گوندھتے ہیں،پھر آگ پر روٹی پکاتے ہیں ،جب کہ ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اس درخت کے ذریعے پکی پکائی روٹی عطا کی ہے ،جو انھیں بغیر کسی محنت کے مل جاتی ہے ۔
(جاری ہے)
اس درخت سے ان لوگوں کو اور بھی بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
ان کے تھال اس درخت کی لکڑی کے بنے ہوتے ہیں۔اس کی چھال سے یہ لوگ اپنے کپڑے بناتے ہیں۔اس درخت کے تنے سے یہ اپنے ڈونگے بناتے ہیں۔پانی برسانے والا درخت:
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے،جو پانی برساتا ہے ۔دراصل یہ آبی بخارات کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس درخت کے نیچے کوئی بالٹی وغیرہ رکھ دی جائے تو تھوڑی دیر میں پانی بھر جاتا ہے ۔لوگ اس پانی کو شوق سے پیتے ہیں،کیوں کہ یہ عام پانی سے میٹھا ہوتا ہے۔
جڑواں درخت:
آپ کو یہ سن کر یقینا حیرت ہوگی کہ کیلی فورنیا میں آسٹرچ کا ایک عجیب عجیب جڑواں درخت موجود ہے،جودیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے ۔اس درخت کے تنے قدرے فاصلے پر ہیں،جب کہ باقی شاخیں آپس میں جُڑی ہوئی ہیں۔
گھومنے والا درخت:
وسطی افریقا کے”باسطی“نامی گاؤں میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے ۔جوگھوم سکتا ہے۔تندوتیز طوفان اور بارش کے دوران دوسرے درختوں کی جڑیں اُکھڑ جاتی ہیں،لیکن اس درخت کی جڑیں چاروں طرف گھومتی ہیں ۔یوں یہ درخت ہوا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔مقامی لوگ درخت کی اس صورت حال کو دیکھ کر اسے ایک”مقدس درخت“قرار دیتے ہیں۔
روشنی والا درخت:
جاوا،انڈونیشیا میں ایک درخت موجود ہے ،جس کی اونچائی تقریباً سات فیٹ ہے۔یہ درخت رات کے وقت چمکنے لگتا ہے اور کافی دور سے اس کی روشنی نظر آتی ہے۔سب سے دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کے نیچے بیٹھ کرکوئی رسالہ یا کتا ب آسانی سے پڑھی جاسکتی ہے۔
بالوں والادرخت:
آسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایاجاتا ہے،جس کے پتے ریشے دار ہوتے ہیں،جو بالکل انسانی بال جیسے ہوتے ہیں۔انسانی بالوں جیسے پتے ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگ اسے”ہےئر ٹری“یعنی بالوں والا درخت کہتے ہیں۔
لچک دار درخت:
بنگال کے اطراف میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے ،جو طلوع آفتاب کے ساتھ بیدار ہوتا ہے اور سورج کے ساتھ ساتھ زمین سے اُٹھ کر سیدھا کھڑا ہوجاتا ہے ،لیکن جیسے جیسے سورج ڈھلتا جاتا ہے،یہ درخت بھی جھکنے لگتا ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی پوری طرح جھک جاتاہے۔
مسافر دوست درخت:
یہ درخت مشرقی افریقا کے قریب جزائرمڈغاسکر میں پایا جاتا ہے ۔یہ درخت ایک بلند وبالاستون کی شکل کا ہوتا ہے ،جس میں24عدد پنکھا نما پتے ہوتے ہیں۔یہ درخت مسافروں کے لیے کار آمد اور مفید ہونے کی وجہ سے TRAVELLER TREEکہلاتا ہے ۔ہر پتے کے نیچے ایک پیالہ نما حصہ ہوتا ہے ،جس پر وہ پتا ہر وقت سایہ کیے رہتا ہے ۔اس میں گلاس بھر نہایت میٹھاپانی ہوتا ہے ۔مسافر اس پیالے میں چھوٹا ساسوراخ کرکے پانی حاصل کرتے اور اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔
ڈبل روٹی کے ذائقے والا درخت:
بریڈ فورڈجزائر غریب الہند میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے ،جس کی شاخوں کو چھلکا اُتار کر ڈبل روٹی کی طرح کاٹ کر کھایا جاتا ہے ۔اس کی شاخوں کا مزہ بھی ڈبل روٹی جیسا ہی ہوتا ہے۔
موم بتی کی شکل کا درخت:
پانامہ کے علاقے میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے ،جس کی شکل موم بتی سے ملتی جلتی ہے ۔یہ چار فیٹ کے قریب اونچا ہوتا ہے اور اس کے رس سے موم بتی بنائی جاتی ہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں
آج کا کام نہ رکھو کل پر
Aaj Ka Kaam Na Rakho Kal Par

نیک نابینا
Naik Nabina

جادُو کا بٹن
Jaddu Ka Button

میلا اور بیل
Maila Aur Bail

چڑیاکی تین نصیحتیں (حکایت رومی)
Chirya Ki 3 Naseehatain

درد سمجھیں
Dard Samjhain

تین بہرے اور ایک گونگا
Teen Behray Aur Aik Goonga

خرگوش کے کارنامے
Khargosh K Karname

دُعاوٴں کا تحفہ
Duaoon Ka Tohfa

سیدھا راستہ
Seedha Raasta

سو برس کی نانی
100 Bars Ki Naani

پانی پیو توانا رہو
Paani Piyo Tawana Raho
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.