Akalmand Bakri - Article No. 1286

عقل مند بکری - تحریر نمبر 1286
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بکری جنگل میں اپنے ریوڑ سے بچھڑگئی ۔شام ہورہی تھی اور رفتہ رفتہ رات کی سیاہی پھیل رہی تھی ۔
بدھ 30 جنوری 2019
محمد اسحاق مغل آزاد کشمیر
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بکری جنگل میں اپنے ریوڑ سے بچھڑگئی ۔شام ہورہی تھی اور رفتہ رفتہ رات کی سیاہی پھیل رہی تھی ۔اس لئے اُس نے رات جنگل میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا ۔تھوڑی دور جا کر اُسے ایک غار نظر آئی جو ایک پہاڑی کے پاس تھی ۔بکری کو رات گزارنے کے لئے یہ غار پسند آئی تو وہ غار کے اندر چلی گئی اور ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئی ۔
اتفاق سے اُس غار کے ایک کونے میں ایک خونخوار شیر بھی رہتا تھا جو اُس وقت غار کے اندر ہی تھا ۔شیر کو دیکھ کر بکری بُری طرح ڈر گئی ۔اب وہ غار سے بھاگ کر زیادہ دور بھی نہیں جا سکتی تھی کیونکہ باہر بہت اندھیر ا ہو چکا تھا اور دوسرے جنگلی جانوروں کا بھی اُس کوڈر تھا ۔پھر اچانک ہی بکری کے دماغ میں ایک ترکیب آئی ۔
(جاری ہے)
اُس نے اپنی گردن اکڑالی اور شیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُسے گھورنے لگی ۔
اب تک سو چیتے اور پچاس ہاتھی تو چبا چکی ہوں اور اب صرف دس شیروں کی تلاش ہے ۔یہ سن کر شیر غار سے باہر بھاگ گیا۔اُسے بھاگتے بھاگتے جنگل میں ایک گیڈر ملا۔گیڈر نے شیر کو یوں بھاگتے دیکھا تو پوچھا اے جنگ کے بادشاہ آپ اتنی تیزی سے کدھر بھاگے جارہے ہیں ،کیا مسئلہ ہے ؟
شیر نے ساری بات گیڈر کو بتائی ۔گیڈر شیر کی بات سن کر بہت ہنسا اور بولا :ارے بادشاہ سلامت اُس بکری نے ضرور آپ سے مذاق کیا ہو گا۔بھلا ایک بکری ایسا کیسے کر سکتی ہے ،اُس نے تو اپنی جان بچانے کیلئے یہ سب آپ کو بتایا ہے ۔آئیں واپس غار میں چلتے ہیں ،آج تو بیٹھے بٹھائے اتنی بڑی دعوت ملی ہے ہمیں ۔اس طرح شیر اور گیڈر واپس غار میں آگئے ۔جب بکری نے دونوں کو آتے دیکھا تو پہلے تو وہ تھوڑی گھبرائی لیکن پھر ہمت کرکے بولی ۔
اے نا معقول غلام ‘ہم نے تجھ سے دس شیر لانے کو کہا تھا اور تم ایک ہی لے کر واپس آگئے ہو ۔شیر نے جب یہ سنا تو ایک ہی وار میں گیڈر کے دو ٹکڑے کر دئیے اور وہاں سے بھاگ گیا۔اِس طرح بکری نے اپنی عقلمندی سے اپنی جان بچالی ۔
Browse More Moral Stories

پانچواں مجرم
Panchwaan Mujrim

کاغذ کی تھیلی
Kaghaz Ki Theli

پری کی چھڑی
Parri Ki Charri

دو گہرے دوست
2 Gehre Dost

بارہ اسلامی مہینوں پر مختصر نظر
12 Islami Months Per Mukhtasar Nazar

تھامس اور کومیر
Thomas Aur Comier
Urdu Jokes
طلاق کی ضروری شرط
Talaq ki zaroori shart
نئی نویلی دلہن
nai noyli dulhan
دادی اماں
dadi amma
ایک وزیر پریس کانفرنس
Aik wazir ke press conference
آدم خور
Adam Khor
نیا فیشن
naya fashion
Urdu Paheliyan
گوڑا چٹا چاندی جیسا
gora chitta chandi jaisa
جانے بوجھے ایک خدائی
jany bojhy ek khudai
کہہ دیں اس کو آتا جاتا
keh dena usko aata jata
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
dharti hi se rishta jory
شیشے کا گھر لوہے کا در
sheeshay ka ghar lohe ka dar
اک برتن دیکھا ہے نرالا
ek bartan dekhna hai nirala