
ALLAH Nigehban Hai - Article No. 1665
اللہ نگہبان ہے
دادی نے پیار سے احمد کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دعا دی کہ ”بیٹا ہمت اور حوصلہ رکھو وہ اللہ ہمارے ساتھ ہے وہ سب سے بڑا نگہبان ہے۔“
منگل 18 فروری 2020

”اٹھ کر بیٹھیں دادی میں کھانا لے آیا ہوں۔ ہم دونوں کھانا کھائیں۔“احمد نے اپنی بزرگ دادی کو اٹھایا اور اخبار کے ٹکڑے میں لپٹی روٹیاں نکالیں۔دونوں نے مل کر کھانا کھایا۔دادی نے پیار سے احمد کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دعا دی کہ ”بیٹا ہمت اور حوصلہ رکھو وہ اللہ ہمارے ساتھ ہے وہ سب سے بڑا نگہبان ہے۔“احمد کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔لیکن خاموشی سے سعادت مندی کا ثبوت دیتے ہوئے نظریں جھکائے رکھیں۔کیونکہ اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو گیا ہے؟وہ والدین اس کی زندگی میں کبھی پریشانی نہیں آنے دیتے تھے وہ آج اس کے ساتھ نہیں تھے ۔انتہائی غربت کے باوجود جس والدین نے اپنے بیٹے کو حالات کا مقابلہ کرنا سکھایا اور ہر حال میں خوش اور شکر ادا کرنا سکھایا وہ والدین اچانک حادثے میں موت کا شکار ہو گئے۔
(جاری ہے)
غریبی کے باوجود اپنے بیٹی کی پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اسد کے والد ایک ہوٹل پر ملازم تھے اور والدہ سلائی کرتی تھیں ۔
”اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتاہے اپنے بندوں سے“
اسد نے بہت ہی حیرت اور تجسس سے یہ تحریر دوبارہ پڑھی۔کیونکہ اسے دادی کے کہے ہوئے الفاظ بھی سمجھ آگئے۔اسد نے اپنے خود ہی آنسو صاف کیے کہ اب وہ اپنے ماں باپ کو یاد کرکے روئے گا نہیں کیونکہ ایک ایسی ذات ہے جو اس کو ماں باپ سے بھی زیادہ محبت کرتی ہے بلکہ وہ ایسے کام کرے گا جس سے اس کے ماں باپ کو ثواب پہنچے۔ اُس ایک فقرے کو پڑھنے سے اسد میں خود اعتمادی لوٹ آئی۔اُس نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ جس طرح اس کے والدین نے کبھی ہمت نہیں ہاری وہ بھی حالات کا سامنا ڈٹ کے کرے گا۔
اسد اٹھا اور اپنا بیگ اٹھا لایا جیسے اس کی کتابیں اب اس کا مقصد ہوں۔یوں اسد نے دن میں ہوٹل میں کام کرنا اور شام کو پڑھنا شروع کر دیا۔دیکھتے ہی دیکھتے اسد نے حالات کا مقابلہ اتنی ہمت اور جرأت سے کیا کہ اپنی محنت اور اُس کی وجہ سے ملنے والے وظائف سے ایک ڈاکٹر بن گیا۔آج اسد نے نہ صرف اپنے آپ کو سنبھال لیا بلکہ بہت سے غریب لوگوں کے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات بھی اٹھاتا ہے تاکہ کسی بھی بچے کی پڑھائی حالات کی وجہ سے نہ رُکے۔
بچو!اگر آپ کے اردگرد بھی کوئی ایسا بچہ ہے جو غریب پڑھ نہیں سکتا خصوصاً یتیم بچے تو آگے بڑھیں۔آپ کے تھوڑے سے حوصلے اور مدد سے اس کی زندگی سنور جا سکتی ہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں

امانت
Amanat

ننھے میاں کی توبہ
Nanhay Mian Ki Tobah

لذیذ کھیر
Lazeez Kheer

تربیت
Tarbiyat

قوس قزح کیا ہے
Rainbow Kiya Hai

دادا اور سلام
Daad Aur Salam

جیکی
Jackie

چٹورا ٹنکو
Chatora Tinku

جگنو کی دستک (آخری حصہ)
Jugnu Ki Dastak - Aakhri Hissa

خطرناک جنگل
Khatarnak Jungle

ایک حیرت انگیز مخلوق
Aik Herat Angaiz Makhlooq

جادوئی قلم
Jadui Qalam
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.