Asal Kamyabi - Article No. 2339

اصل کامیابی - تحریر نمبر 2339
اگر علم نہ ہو تو انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا اور اگر انسان کے پاس علم جیسی طاقت ہو تو وہ آسمان کی بلندیوں کو بھی چھو سکتا ہے
جمعہ 26 اگست 2022
اسلم پانچویں جماعت کا طالب علم ہے،لیکن اسے اپنی پڑھائی سے کوئی لگاؤ نہیں تھا۔ایک دن اسلم کو کسی کام سے اسکول کی لائبریری میں جانا پڑا اور وہاں جا کر بہت حیران ہوا،کیونکہ وہاں بہت خاموشی تھی اور اسکول کے کچھ بچے وہاں بیٹھ کر پڑھ رہے تھے۔اسلم نے ان سے پوچھا کہ وہ کھیل کیوں نہیں رہے؟
انھوں نے بتایا:”اگر وہ اپنا قیمتی وقت کھیل کود میں ضائع کریں گے تو بڑے افسر کیسے بنیں گے؟“
اسلم نے کہا:”مگر زیادہ پڑھنے سے کیا فائدہ ہو گا؟پڑھنے کے لئے تو ساری عمر پڑی ہے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا:”اگر وقت پہ اپنا کام نہیں کریں گے تو وہ دوسروں سے پیچھے رہ جائیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن نہیں کر سکیں گے۔اگر ہم اپنا آدھا وقت تعلیم پر لگائیں تو ایسے بہت سے کام کر سکتے ہیں جن سے ہمارے ملک کا نام روشن ہو سکتا ہے۔اگر علم نہ ہو تو انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا اور اگر انسان کے پاس علم جیسی طاقت ہو تو وہ آسمان کی بلندیوں کو بھی چھو سکتا ہے۔“
اسلم جو یہ سب کچھ بہت حیرانی سے سن رہا تھا اچانک فیصلہ کیا کہ علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔اس دن کے بعد اسلم نے پکا ارادہ کر لیا کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرے گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گا۔
Browse More Moral Stories

مانو کہاں گئی؟۔۔تحریر:مختار احمد
Mano Kahan Gaye?

الفاظ کا جادو
Alfaz Ka Jadu

مزار اقبال
Mazar E Iqbal

جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari

ابھی نہیں
Abhi Nahi

کالا میمنا
Bachy- Kala Memna
Urdu Jokes
ایک ان پڑھ
Aik anparh
رس بھری
rasbhari
ایک آدمی پرندوں کی دوکان
aik aadmi parindon ki dukaan
بات
Baat
بادشاہ
Badshah
خاوند کی تعریف
khawand ki tareef
Urdu Paheliyan
اک ڈنڈے کے ساتھ اک انڈا
ek dandy ke sath ek danda
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
دیکھی اک نازک سے بیٹی
dekha ek nazuk si beti
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he
چلتی جائے ایک کہانی
chalti jaye ek kahani
جب دیکھو پانی میں پڑا ہے
jab dekho pani me para hai