
Aur Chiriyan Urr Gayin - Article No. 888
اورچڑیاں اڑ گئیں
بچوں نے دیکھا کہ کمرے کے روشن دان سے ایک چڑیا آئی اور ٹیوب لائٹ پر بیٹھ گئی۔ پھراڑ کر چلی گئی۔
منگل 26 جنوری 2016

دوپہر تک چار چڑیاں پھر آئیں ، آکر ٹیوب لائٹ پر بیٹھ گئیں۔ پھر باہر سے چاروں تنکا چونچ میں رکھ کر لاتیں اور باہر جاتیں۔ تین دنوں تک چڑیا ں اپنا گھونسلہ بناتی رہیں۔ اور بچے ان کو توڑتے رہے۔ چڑیوں کے ذریعے لائے گئے گھاس پھوس اور تنکے بچے اٹھا اٹھا کر گھر کے باہر مسلسل پھینکتے رہے۔
کئی دنوں تک بچوں اور چڑیوں کی یہ جنگ جاری رہی۔ چڑیاں گھاس پھوس، تنکے، ڈوری، روئی ، جو بھی ملتا لا لا کر اپنا گھونسلہ بناتی رہیں۔ بچے صبح اس کو دیکھتے ہی توڑتاڑ کر پھینک دیتے۔
بچوں نے کچھ دن بعد دیکھا کہ چڑیے کا ایک بچہ ٹیوب لائٹ پر بیٹھنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے مشورہ کیا کہ کیوں نہ ہم اسٹول پر کھڑے ہوکر ٹیوب لائٹ کے اوپری حصے کی طرف بنے ہوئے اس گھونسلے کو بھی توڑ کر باہر پھینک دیں۔
(جاری ہے)
بچے گھونسلہ توڑ کر پھینکنے کی بات چیت کرہی رہے تھے کہ ان کی ماں جو ادھر سے گذررہی تھیں اس نے سن لیا اور کہنے لگی:” بچو ! کیا کررہے ہو؟“ بچے بولے:” ماں ماں ! دیکھو نا ایک تو چڑیوں نے ہمارے کمرے میں اپنا گھونسلہ بھی بنا لیا ہے اور اوپر سے ایک بچہ بھی ہے جو گندگی پھیلا رہا ہے ہم اس گھونسلے کو توڑنے کی بات کررہے ہیں۔“
ماں بولی:” نہیں نہیں ، بچو! گھونسلہ مت توڑنا ، اگر چڑیا تمہار ا گھر توڑ دے تو تمہیں کیسا لگے گا؟“
بچوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر بولے:” ماں ماں! دیکھو نا انھوں نے ہمارا کمرہ کتنا گندہ کردیا ہے ہمارے بستر اور بیڈ پر بھی گندگی پھیلا دی ہے۔ “
ماں نے پیار سے بچوں کو دیکھا اور انھیں نرمی سے سمجھایا کہ :” دیکھو بچو! جیسے میں تمہاری ماں ہوں ، ویسے ہی چڑیاں بھی اپنے بچوں کی ماں ہیں ، اگر کوئی تمہیں پریشان کرے گا تو مجھے دکھ ہوگا اور اگر کوئی تمہاری ماں کو پریشان کرے گا تو کیا تمہیں اچھا لگے گا؟“
بچے بولے:” نہیں نہیں ماں! آپ کو اگر کوئی تکلیف دے گا تو ہم اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ “
ماں بولی :”بچو! اسی طرح تم بھی چڑیوں کو مت مارو، ان کا گھونسلہ مت توڑو، وہ تو اپنے بچوں کے بڑا ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔ جب ان کے بچے اپنے پروں سے خود اڑنے کے لائق ہوجائیں گے تو وہ یہاں سے خود بہ خود اڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔ پھر وہ آسمان کی طرف اڑتے ہوئے تمہیں بہت بھلے لگیں گے۔ “
بچے بولے:” جی امی جان! اب ہمیں سمجھ میں آگیا ، ہم اب کبھی بھی گھونسلوں کو نہیں توڑیں گے۔ “ ماں نے خوش ہوکر بچّوں کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا:’ ’ شاباش! میرے لاڈلو! تم اسی طرح اچھی عادتیں اپنے اندر پیدا کرو۔
چند دنوں بعد چڑیا کے بچے بڑے ہوگئے اور پھر کچھ دن اور گھونسلے میں رہنے کے بعدوہاں سے اڑگئے۔ ماں نے یہ دیکھ کر کہا کہ :” دیکھو بچو! چڑیا ں اڑ گئیں۔“
مزید اخلاقی کہانیاں

پُراسرار جزیرہ
Pur Israar Jazeera

دو رتن
Dou Ratan

پاکستان ہمارا گھر ہماری جنت
Pakistan Hamara Gher Hamari Jannat

سمجھدار سعد
Samjhdar Saad

غریب سیٹھ
Ghareeb Saith

دھوکہ
Dhooka

امانت
Amanat

پر اسرار دستانے۔۔تحریر:مختار احمد
Purisrar Dastany

عید الاضحی
EID Ul Adha

امی کا دوپٹہ
Ammi Ka Dopata

بھیڑیے کا بچّہ بھیڑ یا ہی ہوتا ہے
Bhairiye Ka Bacha Bheeria Hi Hota Hai

میرا بہترین دوست
Mera Behtreen Dost
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
ہر ہاتھ ملانے والا شخص دوست نہیں ہوتا
Har Hath Milane Wala Shakhash Dost Nahi Hota
-
نانی ماں نے جان بچائی
Nani Maan Ne Jaan Bachai
-
بچوں کے جمیل جالبی
Bachoon K Jamil Jalibi
-
بہتا ہوا جرم
Behta Huwa Jurm
-
مچھلی
Machli
-
چارلس روبرٹ ڈارون
Charles Robert Darwin
-
نوبل پرائز
Nobel Prize
-
میرا پہلا روزہ
Mera Pehla Roza
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.