Azeem Mualam - Article No. 1576

عظیم معلّم - تحریر نمبر 1576
نوید صاحب ہمارے اسکول کے ہر دل عزیز استاد ہیں۔ایک دن وہ بتا رہے تھے کہ اساتذہ اپنے شاگردوں کے لیے والدین کے برابر ہوتے ہیں۔
ہفتہ 16 نومبر 2019
تفسیر حیدر تفسیر
نوید صاحب ہمارے اسکول کے ہر دل عزیز استاد ہیں۔ایک دن وہ بتا رہے تھے کہ اساتذہ اپنے شاگردوں کے لیے والدین کے برابر ہوتے ہیں۔شاگردوں کا مستقبل سنوارتے ہیں۔پھر انھوں نے کہا کہ آج میں آپ کو دو عظیم اساتذہ کے واقعات سناؤں گا ،توجہ سے سنیے۔
جب کمرے میں خاموشی چھا گئی تو نوید صاحب نے کہنا شروع کیا۔
2جون2014ء کی چمکتی دوپہر کو اس دریا کے کنارے ایثار وقربانی، فرض سے محبت اور انسان دوستی کی مثال قائم کی گئی۔
”نصر اللہ شجیع ایک فرض شناس معلم تھے۔ان کے والد بھی شعبہ تدریس سے منسلک تھے۔
(جاری ہے)
منتظمین اور اساتذہ کے لیے یہ مرحلہ بڑا دشوار ہوتاہے۔ماں باپ تو بچوں کو اساتذہ کے بھروسے پر بھیجتے ہیں۔نصر اللہ شجیع بچوں کے قریب ہی موجود تھے کہ اچانک ایک قیامت خیر لمحہ آپہنچا ۔ایک طالب علم سفیان عاصم کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں گر گیا۔بچوں کے نگران پرنسپل نصر اللہ شجیع نے ایک لمحے کی تاخیر بھی نہ کی اور بے خطر دریا میں کود گئے۔یہ بھی نہیں سوچا کہ وہ تیرنا نہیں جانتے ۔یہ بھی نہ پوچھا کہ کیا کسی کو تیرنا آتاہے؟انھیں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کا خیال بھی نہ آیا،بس چھلانگ لگا دی۔ہوائیں تھم
گئیں، سانسیں رک گئیں،لیکن دریا کی طوفانی لہریں ایک استاد اور شاگرد کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔نہ جانے وہ کہاں گئے؟شاید فرشتوں نے انھیں اپنے پروں میں چھپا لیا ،لیکن یہ داستان تاریخ کے اوراق پر زندہ رہے گی۔“
نوید صاحب نے کہانی ختم کی تو کلاس میں ہر ایک کے چہرے پر اُداسی چھائی ہوئی تھی۔
کچھ دیر رک کر نوید صاحب نے دوسرا واقعہ سنانا شروع کیا:”اس واقعے سے پہلے گجرات کی ایک معلمہ جلتی وین میں پھنسے اپنے شاگردوں کو باہر نکالنے کے لیے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر آگ میں بے خطرکود پڑیں۔حالانکہ وہ اپنی جان بچا چکی تھی اور اپنے بھتیجوں کو بھی نکال چکی تھیں۔شاگردوں سے بے لوث محبت کا جزبہ دل میں بیدار تھا۔انھوں نے چند اور بچوں کی بھی جان بچالی،لیکن خود کو شعلوں سے نہ بچا سکیں اور اپنی جان دے کر کئی شاگردوں کو بچا لیا۔“
Browse More Moral Stories

جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari

آم کا پیڑ کیسے گرا؟
Aam Ka Peer Kaise Girra

مغرور بادشاہ
Magroor Badshah

دوست بنے دشمن
Dost Banay Dushman

قناعت پسندی
Qanaat Pasandi

بندروں کی ٹولی
Bandroon Ki Tooli
Urdu Jokes
شادی
shaadi
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
باپ بیٹے سے
Baap bete se
ایک آدمی
Aik Admi
کنجوس باپ
Kanjoos baap
امتحان ہال
Imtihan Hall
Urdu Paheliyan
آندھی ہو یا تیز ہوا
aandhi ho ya taiz hawa
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
roshni ya andhera lata hy
چار ہیں رانیاںاور اک راجا
char hen ranian aur aik hai raja
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
ایک خزانہ پانے والا
ek khazana pane wala
اس کے ایک طرف ہے کھال
uske aik taraf he khaal