Badla Nahi Lete - Article No. 2282

بدلہ نہیں لیتے - تحریر نمبر 2282
سیٹھ اکرم ننھی منی سی بچی کی زبان سے اتنی پختہ باتیں سُن کر حیران رہ گیا اس نے مہک کو گود میں اُٹھایا،پیار کیا اور کہا بیٹا مجھے معاف کر دو میں آئندہ کبھی کسی سے بدلہ نہیں لوں گا
منگل 14 جون 2022
ننھی مہک بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ سونی نے اس کے اوپر ریت پھینک دی،آمنہ نے کہا‘سونی پر تم بھی ریت پھینکو اور ہم مل کر اسے مارتے ہیں ”مہک نے کہا“ نہیں بدلہ نہیں لیتے۔
مہک بہت معصوم اور سادہ اچھی بچی تھی وہ ہر وقت صاف ستھری اور نکھری نکھری رہتی تھی،وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے۔اس کی تربیت بہت اچھے طریقے سے ہو رہی تھی۔اس میں کوئی بھی بری عادت نہ تھی نہ کبھی وہ کسی سے لڑتی تھی،نہ گالی گلوچ کرتی تھی بلکہ بچوں کو بری باتوں سے روکتی تھی وہ ہر ایک سے پیار سے بات کرتی،بڑوں سے ادب سے پیش آتی،ہر کام شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھتی،کوئی بھی چیز کھا کر شکر اللہ کہتی،اس کے معصوم سے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ کھلی رہتی تھی۔
(جاری ہے)
مہک کے پاپا حسن کا بزنس پارٹنر سیٹھ اکرم سے جھگڑا ہو گیا چونکہ ان کا پارٹنر لالچی اور بلیک میلر شخص تھا،اس نے حسن سے بدلہ لینے کیلئے چند غنڈوں کے ذریعے مہک کو اغوا بھی کروایا،ننھی مہک سہم کر رہ گئی،سیٹھ اکرم نے جب ننھی مہک کی بات فون پر اس کے پاپا سے کروائی کہ مہک ان کے پاس ہے،اگر اپنا فراڈ کا بیان واپس لے جو میں نے فراڈ کیا ہے تو میں تمہاری بیٹی کو صحیح سلامت واپس کر دوں گا۔تم جانتے ہو کہ میں بدلہ لینا خوب جانتا ہوں،حسن علی نے مہک کی آواز فون پر سُن کر سیٹھ اکرم سے وعدہ کر لیا کہ وہ اپنا بیان واپس لے لے گا کیونکہ انہیں مہک کی زندگی اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری تھی۔
مہک نے سیٹھ اکرم سے کہا انکل بدلہ نہیں لیتے،بدلہ لینا بری بات ہے،آپ اگر میرے پاپا سے بدلہ نہیں لیں گے تو کوئی اور بھی آپ سے بدلہ لے سکتا ہے۔سیٹھ اکرم ننھی منی سی بچی کی زبان سے اتنی پختہ باتیں سُن کر حیران رہ گیا اس نے مہک کو گود میں اُٹھایا،پیار کیا اور کہا بیٹا مجھے معاف کر دو میں آئندہ کبھی کسی سے بدلہ نہیں لوں گا۔
یہ کہہ کر اس نے مہک کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور گھر چھوڑ آیا اور حسن علی سے معافی مانگی اور مہک کی بات بھی بتائی اور اس طرح ایک بھٹکے ہوئے انسان کو ننھی بچی نے سیدھی راہ دکھائی۔
Browse More Moral Stories

احمد کا کتب خانہ
Ahmad Ka Kutab Khana

عقلمند خرگوش
Aqalmand Rabbit

پریشان چڑیا
Pareshan Chirya

ایک دن کا استاد
Aik Din Ka Ustad

آخری دعوت
Aakhri Dawat

بچوں میں کارٹون کا کریز
Bachoon Main Cartoon Ka Craze
Urdu Jokes
انگریزی
Angraizi
ڈپو کھلنے کا راز
depo khulnay ka raaz
دلچسپ درخواست
dilchasp darkhwast
شوخ لڑکی
shokh ladki
دو دوست
Do dost
کھٹا کھٹا سا دودھ
khatta khatta sa doodh
Urdu Paheliyan
ہے چھوٹی سی ایسی شے
he choti si esi shay
دیکھی ہڈی اور نہ بال
dekhi hadi or na bal
کان پکڑ کر ناک پہ بیٹھے
kaan pakad kar naak pe baithe
اک جتھے کا وہ سردار
aik juthy ka wo sardar
پہنچ جائے انساں خدا کے جو گھر
pahunch jaye insan khud ke jo ghar
ذرا تھپک کر اسے اٹھایا
zara thapak ke usay uthaya