Bahri Jahaz - Article No. 1418

Bahri Jahaz

بحری جہاز - تحریر نمبر 1418

ہوائی جہاز ،ریل گاڑی اور موٹر گاڑی کی ایجاد سے پہلے لوگ پیدل ،گھوڑوں اور کشتیوں میں سفر کیا کرتے تھے

جمعہ 17 مئی 2019

محمد جاوید بروہی
ہوائی جہاز ،ریل گاڑی اور موٹر گاڑی کی ایجاد سے پہلے لوگ پیدل ،گھوڑوں اور کشتیوں میں سفر کیا کرتے تھے ان کشتیوں میں جدت لائی گئی بڑی بڑی کشتیاں اور بحری جہاز بنائے گئے۔بحری سفر کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔بری جہاز نہ صرف مسافروں اور سامان کی بار برداری اور نقل وحمل کے لئے بلکہ جنگی مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔
بحری جہازراں بھی فن جہاز رانی میں کافی مہارت وشہرت رکھتے تھے۔
مشہور جہاز راں ابن ماجد نے سمندروں کے بارے میں مفید معلومات بڑے سائنسی انداز میں اور بحری سفر میں جہاز رانوں کو پیش آنے والی مشکلات وپریشانیوں کے حل کے لئے ایک اہم کتاب”الفوائد فی اصول علم البحرالقواعد“لکھی تھی۔ابن ماجد کے باپ دادا بھی اپنے اپنے وقت کے مشہور جہاز راں تھے ان کا تعلق عمان سے تھا ۔

(جاری ہے)

ایک امریکی موجود جان سٹیونز نے انیسویں صدی کے آغاز میں بھاپ سے چلنے والے جہاز کا خاکہ تیار کیا سب سے پہلا بھاپ چلنے والا بحری جہاز کلر مونٹ رابرٹ فلٹن نے 1807ء میں بنایا تھا۔
قدیم زمانے میں جہاز لکڑی کے بنتے تھے ان کی رفتار بھی بہت سست تھی۔اٹھارویں صدی میں لوہے کے جہاز بننے لگے بھاپ سے چلنے والے جس بحری جہا ز نے 1838ء میں سب سے پہلے بحراوقیانوس کو عبور کیا اس کا نام سریس تھا۔
1844ء میں پرسٹل میں گریٹ بریٹن نامی لوہے کا پہلا جہاز سمندر میں اتارا گیا۔اس زمانے میں دنیا میں سب سے بڑا بحری جہاز تھا اس کے انجن بہت طاقتور تھے۔دنیا میں 80فیصد تجارت بحری جہازوں کے ذریعے کی جاتی ہے ۔
دنیا کے گردسب سے پہلے بحری جہاز میں چکر ڈیل کانونے1522ء میں لگایا تھا ۔فن جہاز رانی اور جہاز سازی نے بیسویں صدی میں حیرت انگیز ترقی کی دنیا میں سب سے زیادہ بحری جہاز یونان کے پاس ہیں سب سے بڑا شپ یارڈ جنوبی کوریا میں hundai heavy industriesہے۔
دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی بندرگاہ ہالینڈ کی روٹریڈیم یوروپورٹ ہے ۔یہ بندرگاہ38مربع میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔دنیا کی سب سے مصروف ترین بندرگاہ شنگھائی (چین )ہے۔رقبے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ نیویارک میں ہے۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہ سنگاپور کی بندرگاہ ہے۔امریکہ کی سب سے مصروف ترین بندرگاہ لاس اینجلس کی نیو آرلینز ہے ۔
ہر سال پچاس ہزار سے زائد بحری جہاز بنتے ہیں سب سے بڑا اور مہنگا کروزشپ کمپنی آف دی سیز ہے سب سے بڑا کار گوشپ ہانگ کانگ کااور ینٹ اوورسیز کنٹینرلائن ہے ایٹمی طاقت سے چلنے والا پہلا بحری جہاز روس کا آئس بریکر شپ لینن ہے سب سے زیادہ بحری جہاز جنوبی کو ریا برآمد کرتا ہے فرانس کی سب سے بڑی بندرگاہ مارسیلز جاپان کی سب سے بڑی بندرگاہ یوکوہاما اور جرمنی کی ہمبرگ ہے جہاز دانوں کا بادشاہ کو لمبس کو کہا جاتا ہے۔

گلاسگو(اسکاٹ لینڈ)بحری جہاز کوئین ایلز بتھ اور کوئین میری تعمیر کرنے کی وجہ سے مشہور ہے پاکستان کی پہلی بندرگاہ (KPT) 1860ء میں تعمیر کی گئی۔گوادربندرگاہ میں سے گہرے پانی کی پہلی بڑی بندرگاہ ہے ۔کراچی شپ یارڈ میں کام کی ابتدا 1957ء میں ہوئی ۔یہاں 1964ء میں پہلے جہاز کی تعمیر کا کام شروع ہوا یہاں سب سے پہلے محمدی اسٹیم شپ کمیٹی کے 12ہزار860ٹی ڈبلیووزنی ایم وی”العباس “نامی جہاز تعمیر ہوا۔
پاکستان کا دوسرا بحری جہاز”شالیمار“تھا۔
یورپ کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ بحری سفر ہے ایسٹ گاڈون وائنا شپ نامی جہاز میں سب سے پہلے ریڈیو نصب کیا گیا جنوب کی ملکہ سڈنی کی بندرگاہ کو کہتے ہیں ۔عدن کی بندرگاہ کو بحیرہ عرب کی کنجی کہا جاتا ہے سب سے لگژری بحری جہاز سیون سیزایکسپلولر ہے ۔1970ء میں دنیا کے مشہور بحری جہاز کوئین ایلز بتھ کو ہانگ کانگ میں تیرتی ہوئی میرین یونیورسٹی بنا دیا گیا تھا اس یونیورسٹی کا نام سی وائز یونیورسٹی تھا روس کے جو ہری صلاحیت کے حامل آئس بریکنگ 23,000ٹن وزنی بحری جہاز ہے سب سے بڑی قدرتی بندرگاہ Poole harbourہے دنیا کی سب سے بڑی جہازی نہر ،نہر سوئیز ہے نت نئے نہایت پر تعیش بحری جہاز بنائے جارہے ہیں ۔
بحری جہاز کی رفتار ناپنے کے لیے Notsکا پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے ایک ناٹ(بحری میل)6080فٹ کا ہوتا ہے ۔سب سے بڑی شپنگ کمپنی سنگھائی وائیگا
یا د چین میں ہے۔

Browse More Moral Stories