Baktar Band Jism Ka Malik Gainda - Article No. 1670

بکتر بند جسم کا مالک گینڈا - تحریر نمبر 1670
بڑا جسم ،کھڑا ہونے اور چلنے کا مخصوص انداز ،اور تھوتھنی پر ایک یا دو سینگ گینڈوں کی پہچان ہیں۔
پیر 24 فروری 2020
گینڈوں کی پانچ اقسام ہیں اور زیادہ تر یہ ایک دوسرے سے مختلف علاقوں میں رہتی ہیں۔بڑا جسم ،کھڑا ہونے اور چلنے کا مخصوص انداز ،اور تھوتھنی پر ایک یا دو سینگ گینڈوں کی پہچان ہیں۔گینڈے بڑے جسم کے ہوتے ہیں لیکن ان کا دماغ غیر معمولی چھوٹا ہوتاہے ۔بڑے گینڈوں میں بھی دماغ کا وزن ڈیڑھ پاونڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔یہ اتنے بڑے ہاتھی کی نسبت پانچ گنا چھوٹا ہوتاہے ۔چھوٹا دماغ ان جانوروں میں عام ہے جن میں شکاری حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کی جسمانی استعداد ہوتی ہے مثلاً ان کا جسم بکتر بند ہوتاہے۔
گینڈوں کی پانچ اقسام تا حال باقی ہیں ۔یہ سفید گینڈا،سیاہ گینڈا، انڈین گینڈا،جاوی گینڈا اور سماٹری گینڈا ہیں۔سب سے بڑی قسم سفید گینڈا ہے جس کی دو ذیلی قسمیں جنوبی سفید گینڈا اور شمالی سفید گینڈا ہیں۔
(جاری ہے)
کوئی نہیں جانتا کہ اس گینڈے کو سفید (وائٹ)کیوں کہتے ہیں۔شاید یہ ولندیزی لفظ”Wijd“کی ایک شکل ہے جس کے معنی چوڑے یا ”wide“ کے ہیں۔یا پھر اس کے سینگ کے رنگ کی بدولت یہ نام پکارا جاتاہے ،جو گینڈوں کی دوسری اقسام کی نسبت ہلکا ہوتاہے۔سیاہ گینڈے دراصل بھورے یا سر مئی رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ جنوبی اور وسطی افریقہ میں کثرت سے ہوا کرتے تھے ۔لیکن اب ان کی تعداد جنوبی سفید گینڈوں کی نسبت آدھی رہ گئی ہے ۔ان کا وزن دوٹن سے خال خال ہی بڑھتاہے ،اور سفید رشتہ داروں کے برعکس یہ گھاس نہیں ،جھاڑیاں کھاتے ہیں۔ان کی متعدد ذیلی اقسام بھی ہوا کرتی تھیں لیکن اب انٹر نیشنل یونین آف دی کنزرویشن آف نیچر کے مطابق صرف تین رہ گئی ہیں ،اور یہ تمام معدوم ہونے کے شدید خطرے سے دو چار ہیں۔
اگر دنیا میں کوئی ایسا مقام ہے جہاں انسان چاہے گا کہ اسے نہیں ہونا چاہیے تو وہ ہے ہڑ بڑا کر دوڑتے ہوئے گینڈے کا راستہ۔یہ جانور خوف محسوس کرنے پر 30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکڑا سکتاہے ۔گینڈوں کی نظر دوسرے جانوروں کی نسبت کمزور ہوتی ہے، اس لئے بھی ان کے راستے میں آنا برا ثابت ہوسکتاہے ۔گینڈے تنہائی پسند ہوتے ہیں اور ان میں سب سے قریبی رشتہ ماں اور بچے ہی کا ہوتاہے۔
Browse More Moral Stories

تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو
Tail Dekho Tail Ki Dhaar Dekhoo

ہاتھی اور بندر میں ہوگئی لڑائی
Hathi Aur Bandar Main Ho Gayi Larai

نادانی کی سزا
Nadani Ki Saza

بندر اور فوجی
Bandar Aur Fouji

ہم نے چور پکڑا
Hum Ne Chor Pakra

نیکی کا راستہ!
Neki Ka Rasta
Urdu Jokes
اپنا چمچہ
apna chamcha
اپنی بیوی کی قبر
Apne biwi ki qabar
میزبان مہمان سے
mezban mehman se
نفسیات کی کلا س
Nafsiyat ki class
ہمدردی کے دو بول
hamdardi ke do bol
فائرمین
fireman
Urdu Paheliyan
جوں جوں آگے قدم بڑھائے
jo jo agy qadam barhao
گھوم گھوم کر گیت سنائے
ghoom ghoom ke geet sunaye
جنت میں جانے کا حیلہ
jannat mein jaane ka hela
دھرتی سے نکلا اک بالک
dharti se nikla ek balak
بے شک اس کو مارا کوٹا
beshak usko mara kota
خشکی پر نہ اس کا پاؤ
khuski par na us ka paon