Bhens K Bare Main Malomat - Article No. 1732

Bhens K Bare Main Malomat

بھینس کے بارے میں معلومات - تحریر نمبر 1732

بھینس کے بارے عام معلومات تو ہر کسی کو معلوم ہی ہیں لیکن آج میں آپ کو بھینس سے متعلق کچھ الگ معلومات فراہم کروں گی۔

منگل 19 مئی 2020

ہماء بلوچ
پیارے بچو!بھینس کو فارسی میں الجا موس کہتے ہیں جس کی جمع الجوامیس ہے یہ لفظ عربی میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ، بھینس تقریباً دنیا کے تمام ممالک میں پائی جاتی ہے پاکستان اور بھارت میں بھینس سب سے زیادہ پالی جاتی ہے پوری دنیا میں سب سے اعلیٰ نسلی بھینس پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ضلع ساہیوال میں ساہیوال نسل کی نیلی راوی بھینس مشہور ہے، بھینس کے بارے عام معلومات تو ہر کسی کو معلوم ہی ہیں لیکن آج میں آپ کو بھینس سے متعلق کچھ الگ معلومات فراہم کروں گی۔

بھینس طاقتور اور مضبوط جسم رکھنے والا جانور ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے سب سے بزدل جانور ہے اگر اسے مچھر کاٹ لے تو پانی میں گھسنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ اس کو شیر بھی دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتا ہے ،بھینس اپنے مالک کے اشارے سمجھ سکتی ہے یعنی بھینس کو بے وقوف سمجھنا غلط ہے اس کا مالک اگر اسے پکارے فلاں فلاں تو دوڑی چلی آتی ہے یہ اس کی شریف النسل اور ذکی ہونے کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

بھینس اپنی جگہ سے بہت زیادہ مانوس ہو جاتی ہے اپنے بچوں کی خاطر پوری رات جاگنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جاگتی رہتی ہے۔
بھینس کی کھال کی دھونی دینے سے گھر کے تمام پسو ہلاک ہو جاتے ہیں ،بھینس کی چربی کو اندرانی نمک کے ساتھ ملا کر خارش زدہ جگہ یا چہرے کے داغوں پر لگا لیا جائے تو خارش اور چہرے کے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔بھینس کو خواب میں دیکھنا ایسے طاقت ور آدمی کی علامت ہے جو اپنی طاقت سے زیادہ تکالیف برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،بھینس کو اردو میں بھینس بنگالی میں سوہیش پنجابی میں مجھ کشمیری میں منیش کہتے ہیں۔

Browse More Moral Stories