Christopher Columbus - Article No. 1746

Christopher Columbus

کرسٹو فر کولمبس - تحریر نمبر 1746

آج آپ کو کرسٹو فر کولمبس کے بارے میں بتاتے ہیں

بدھ 17 جون 2020

ہماء بلوچ
پیارے بچو!آج آپ کو کرسٹو فر کولمبس کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُس نے امریکہ دریافت کیا۔ویسے تو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لیف ایرک سن ،کولمبس سے کوئی پانچ سو سال پہلے شمالی امریکا پہنچ گیا تھا، اور مسلمان بھی کولمبس سے پہلے امریکہ پہنچ گئے تھے ۔جس کی وجہ کولمبس کا امریکہ کی پہاڑی پر مسجد کی موجودگی کا اشارہ ہے ۔
اور بعض کے نزدیک مار کوٹی نے امریکہ دریافت کیا تھا۔لیکن اکثر لوگوں کے نزدیک نئی دنیا کی دریافت کا سہرا کولمبس ہی کے سر ہے۔
کرسٹو فر کولمبس ایک بحری مہم جو تھا جس نے 15ویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا۔ وہ 1451ء میں جنوا اٹلی میں پیدا ہوا۔سپین کے قتالوی عیسائی حکمرانوں کی ملازمت میں رہا۔

(جاری ہے)

ملکہ ازابیلا اور فرڈیٹینڈ نے اسے چھوٹے جہاز دئیے جن سے اس نے 1492ء میں امریکہ دریافت کیا۔

کولمبس کی اس دریافت نے دریافتوں ،مہم جوئی اور نو آبادیوں کا ایک نیا سلسلہ کھولا اور تاریخ کے دھارے کو بدل دیا۔․
چودہ سال کی عمر میں بحری زندگی کا آغاز کیا اور بحیرہ روم،ازدرس اور شمالی سمندروں کا سفر کیا۔1474ء میں اس نے مغرب کی طرف سفر کرکے ہندوستان پہنچنے کا ارادہ کیا اور اس غرض کے لئے یورپ کے بعض شاہی درباروں سے مالی امداد کا طالب ہوا لیکن کامیابی نہ ہوئی ۔
آخر 1496ء میں ہسپانیہ کے بادشاہ فرڈننڈ اور اس کی ملکہ ازابیلا اس کی مدد پر آمادہ ہو گئے اور وہ اسی سال 3اگست کو ہیولوا کے مقام سے روانہ ہو گیا۔
سانتا میریا اس کا اپنا جہاز تھا اور اس کے ساتھ ٹینا اور ٹپسا دواور چھوٹے چھوٹے جہاز بھی تھے۔جزائر کینیری میں تھوڑی دیر ٹھہرنے کے بعد یہ لوگ 6ستمبر کو مغرب کی طرف روانہ ہوئے اور 12اکتوبر کو انہیں جزائر بہاما کا مقام سان سالویڈور نظر آیا۔کولمبس نے اتر کر فرڈی نینڈ اور ازابیلا کے نام سے ان جزائر پر قضہ کر لیا اور تاریخ کے ایک نئے دور کی بنیادی رکھی۔ان مہینوں میں کولمبس نے بڑی دولت فراہم کی اور بڑا نام پیدا کیا ۔آخری سفر کے دو سال بعد 20میں،1506کو ویلاڈولڈ کے مقام پر اس کا انتقال ہو گیا۔

Browse More Moral Stories