Eagle - Aik Shikari Parinda - Article No. 1981

عقاب ایک شکاری پرندہ - تحریر نمبر 1981
عقاب اڑنے والے پرندوں میں ایک بڑا پرندہ اور بہترین شکاری ہے
بدھ 2 جون 2021
روبینہ ناز
عقاب اڑنے والے پرندوں میں ایک بڑا پرندہ اور بہترین شکاری ہے۔دنیا بھر میں اس کی ساٹھ سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔بے شمار ممالک میں عقاب فوجی نشان کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔سب سے بڑے عقاب کے پر 250 سینٹی میٹر سے زائد لمبے ہوتے ہیں۔ عقاب بڑے جانوروں کے شکار کے لئے جانے جاتے ہیں جن میں ہرن،بکریاں اور بندر شامل ہیں۔عقاب کی زیادہ تر اقسام میں مادہ عقاب نر عقاب کے مقابلے میں بڑی اور طاقتور ہوتی ہے۔عقاب کی نظر انسانوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ تیز ہوتی ہے۔انسان کو بنیادی طور پر تین رنگ دکھائی دیتے ہیں جب کہ عقاب پانچ رنگ دیکھ سکتا ہے۔اب تک عقاب نے جس سب سے بڑے جانور کا شکار کیا ہے،وہ ایک ہرن تھا جس کا وزن 37 کلو گرام تھا۔
فلپائن کے عقاب دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہیں۔ان کی لمبائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے جب کہ وزن آٹھ کلو گرام ہوتا ہے۔ درخت پر سب سے بڑا گھونسلا بھی عقاب ہی بناتے ہیں۔عقاب ایک ذہین پرندہ ہے۔مثال کے طور پر یونان میں گولڈن عقاب کچھوؤں کو شکار کرتے ہیں اور ان کا خول توڑنے کے لئے کچھوؤں کو بلند ترین چٹانوں سے نیچے گرا دیتے ہیں۔جس طرح گھوڑا کھڑا کھڑا سونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسی طرح عقاب بھی شاخ پر بیٹھے ہوئے سو سکتا ہے۔سوتے وقت اس کے پاؤں شاخوں کو جکڑ لیتے ہیں۔ایک عقاب کی عمر لگ بھگ 70 سال ہوتی ہے۔اس عمر تک پہنچنے کے لئے اس شکاری پرندے کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔جب اس کی عمر چالیس سال ہوتی ہے تو اس کے پنجے زیادہ شکار کرنے کے قابل نہیں رہتے۔اس طرح اس کی مضبوط چونچ بھی عمر کے بڑھنے سے بہت ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور اس کے پر جس کے ذریعے وہ پرواز کرتا ہے بہت بھاری ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اسے اُڑنے میں دقت پیش آتی ہے۔
چنانچہ وہ پہاڑوں میں جاتا ہے اور سب سے پہلے اپنی چونچ کو پتھروں پر مارتا ہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جاتی ہے اور کچھ دن بعد جب نئی چونچ نکل آتی ہے تو اس سے سارے ناخن اُکھاڑ دیتا ہے پھر جب نئے ناخن نکل آتے ہیں تو وہ چونچ اور ناخن سے اپنا ایک ایک بال اکھاڑ دیتا ہے اور اس سارے عمل کے لئے اسے پانچ ماہ کی طویل تکلیف اور مشقت سے گزرنا پڑتا ہے۔پانچ ماہ بعد جب وہ اڑان بھرتا ہے تو پھر یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس نے نیا جنم لیا ہو اس طرح وہ مزید تیس سال زندہ رہ پاتا ہے۔

(جاری ہے)
یہ وزن اس عقاب کے وزن سے پانچ گنا زیادہ تھا۔

Browse More Moral Stories

بد گمانی
Bad Gumani

آخری واردات
Aakhri Wardat

حقیقی اڑان
Haqeeqi Uraan

آخرت کی تکلیف
Akhirat Ki Takleef

اہم پیغام
Ehem Paigham

عنایہ کی گڑیا۔۔۔تحریر: مبشرہ خالد
Anaya Ke Gurya
Urdu Jokes
سپاہی عورت سے
sipahi aurat se
میزبان
maizban
دو احمق
Do ahmaq
سزائے موت
Sazaye Maut
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
آدمی اور ڈاکٹر
aadmi aur doctor
Urdu Paheliyan
دریا کوہ سمندر دیکھے
darya kohe samandar dekhe
نہیں انگوٹھے میں انگلی میں ہے
nahi angothe me ungli hai
اک شے جب بھی ہاتھ میں آئے
ek shay jab bhi hath me aye
دیکھا ایک ایسا دربار
dekha ek aisa darbar
پانی پی پی پھول رہی ہے
pani pee pee phool rahi hai
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos