Ehsas - Article No. 1985
احساس - تحریر نمبر 1985
اب چچی کو احساس ہوا کہ فوزیہ ان کے قریب بھی نہیں آئی اور نہ کوئی کام کیا
پیر 7 جون 2021
وہ بہت خوبصورت خواب دیکھ رہی تھی کہ اچانک اس کی کمر پر ایک زور دار لات پڑی اور وہ چیخ کر اُٹھ بیٹھی۔چچی کی آواز اس کے کانوں میں گونجی:”اُٹھ کم بخت!ابھی تک سو رہی ہے۔“فوزیہ کو کالج بھی جانا ہے،چل اُٹھ ناشتہ تیار کرکے میز پر لگا۔بے چاری سعدیہ اپنی کمر کو پکڑتے ہوئے اُٹھی اور روتی ہوئی باورچی خانے کی جانب چل پڑی۔
وہ باورچی خانے میں جا کر ناشتہ بنانے کے ساتھ ساتھ تیزی سے برتن بھی دھونے لگی۔
اب تک اس خوبصورت خواب کا منظر اس کے ذہن میں گھوم رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے شیشے کا گلاس گرا اور ٹوٹ گیا۔گرنے کی آواز سن کر اس کی چچی آگ بگولا ہو کر وہاں پہنچی اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بُرا بھلا کہتی رہیں۔
(جاری ہے)
وہ بہت چھوٹی تھی جب اس کے والدین ایک حادچے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے تو اس کے چچا،چچی اسے اپنے گھر لے آئے اور بہت پیار سے رکھا۔
ایک دن معمول کے مطابق چچی اسے باتیں سنا کر باہر گئی تھیں کہ اچانک ایک درد ناک چیخ سنائی دی۔سعدیہ سارے کام چھوڑ کر باہر آئی تو چچی کو زمین پر گرا ہوا دیکھا۔اس نے چچی کو سہارا دے کر اُٹھانے کی کوشش کی،مگر نہ اُٹھا سکی۔اس نے جلدی سے چچی کے موبائل سے چچا کو فون کرکے بلایا اور اس کے چچا جلدی سے گاڑی لے کر گھر پہنچے اور چچی کو ہسپتال لے کر پہنچے۔
ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی دائیں ٹانگ بُری طرح ٹوٹ گئی ہے۔ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگے گا۔اس دوران ان کا بہت خیال رکھنا ہو گا۔
وہ سب گھر پہنچے تو اس وقت فوزیہ بھی کالج سے گھر آگئی تھی۔جب اس نے اپنی ماں کی یہ حالت دیکھی تو بہت پریشان ہوئی۔سعدیہ نے اسے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کا خیال رکھنے کو کہا ہے۔
فوزیہ نے کہا:”یہ سب مجھ سے تو نہیں ہو گا۔تم ہی خیال رکھا کرو۔“یہ کہتی ہوئی وہ کمرے سے باہر نکل گئی۔اب چچی کو احساس ہوا کہ فوزیہ ان کے قریب بھی نہیں آئی اور نہ کوئی کام کیا۔جس سعدیہ پر وہ اتنے ظلم کرتی تھیں۔مشکل میں وہی سعدیہ ان کے کام آئی تھی۔ایک دن چچی نے سعدیہ سے معافی مانگی۔سعدیہ نے انھیں دل سے معاف کر دیا۔چچی ایک ماہ میں بالکل ٹھیک ہو گئیں ۔اس کے بعد چچی سعدیہ سے بہت پیار کرنے لگیں اور سارے کام مل کر کرتی تھیں،بلکہ اب انھوں نے سعدیہ کی پڑھائی دوبارہ شروع کروا دی تھی۔
Browse More Moral Stories
غریب کسان کی نیکی ہی کام آئی
Ghareeb Kissan Ki Naiki Hi Kaam Aayi
جیب کترا
Jaib Katra
عقلمند وزیر کے حاسد دشمن
Aqalmand Wazir K Hasid Dushman
نیکی کا راستہ
Naiki Ka Rasta
بیٹی کا ٹفن
Beti Ka Tiffin
قناعت پسندی
Qanaat Pasandi
Urdu Jokes
بلڈنگ کی اٹھارہویں منزل
building ki atharvi manzil
بد قسمتی
Badqismati
کالا گنجا
Kala Ganja
افسر
afsar
ایک درزی
Aik darzi
ایک شخص
Aik shakhs
Urdu Paheliyan
اک ڈبے میں میٹھے دانے
ek dabby me meethe danny
دیکھی ہے اک ایسی رانی
dekhi hai aik esi raani
کھائے لوہا اگلے آگ
khaye loha ugly aag
کچھ قطرے آنکھوں میں ڈالے
kuch qatre ankhon me dale
دریا کوہ سمندر دیکھے
darya kohe samandar dekhe
سر پر ڈال کے تپتی دھوپ
sar per daal k tapti dhoop