Eid Ke Moqa Par - Article No. 1135

Eid Ke Moqa Par

عید کے موقع پر - تحریر نمبر 1135

عیدی عید کی ایک خوبصورت روایت ہے۔ عید کے دن والدین اورعزیزواقارب سے بچے اپنی عیدی وصول کرتے ہیں،عیدی بچوں کاحق ہے۔ عید کے دن بچوں کا سب سے پہلا کام والدین سے عیدی کامطالبہ کرنا ہوتا ہے۔ عید کے آنے سے پہلے ہی بچے عیدکی فرمائشیں شروع کردیتے ہیں۔

بدھ 13 جون 2018

عروسہ صدیق :
عیدی عید کی ایک خوبصورت روایت ہے۔ عید کے دن والدین اورعزیزواقارب سے بچے اپنی عیدی وصول کرتے ہیں،عیدی بچوں کاحق ہے۔ عید کے دن بچوں کا سب سے پہلا کام والدین سے عیدی کامطالبہ کرنا ہوتا ہے۔ عید کے آنے سے پہلے ہی بچے عیدکی فرمائشیں شروع کردیتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً والدین کو یاد دلاتے رہتے ہیں۔ کہ پچھلی بار کتنی عیدی دی تھی۔

یعنی اس بار اس میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے۔ بھئی! یہ تہوار ہی ایسے ہوتے ہیں جب بچوں کو کھل کر مطالبہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ عیدی ہمارے ہاں کی ایک شاندار روایت ہے۔محض روپے یا تحفے دینے کا نام نہیں بلکہ محبت کااظہار بھی ہے۔عید نام ہے خوشی کا اور خوشیاں بانٹنے سے جوزہنی سکون ملتا ہے اس کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جو اس پر مسرت موقع پرغرباومساکین کاخیال رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ویسے تو بچے عیدی میں روپے لینا ہی پسند کرتے ہیں تاکہ عید کے دن اپنی پسند کی چیزیں خرید سکیں۔ تاہم بچوں کو عیدی کے طور پر تحائف لینا دینا بھی اچھا لگتا ہے۔ اس طرح بچوں میں زیادہ پیسے لینے کا لالچ پیدا نہیں ہوتا بلکہ انہیں تجسس رہتا ہے کہ اس بار ان کے لئے کیا خریدا گیا ہے۔ عیدی میں تحائف دینے سے بچوں میں ایک دوسرے کا خیال کرنے کی عادت بھی پروان چڑھتی ہے بھائیوں کو بھی تحائف دینے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔
یہ بھی تربیت کا ایک انداز ہے۔ بجے مل جل کر عید کے موقع پر والدین کے لئے بھی تحفہ خریدتے ہیں۔فاصلوں کو کم کرنے میں عیدی ایک بہت پیارا ذریعہ ہوتا ہے۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے لئے عید گفت کا اہتمام کریں۔ عید کا دن خوشیوں سے بھرپور دن ہوتا ہے۔ جن گھروں میں بزرگ موجود ہیں وہاں اس دن اور بھی رونق ہوتی ہے۔ دادا، دادی، نانا ، نانی کے ساتھ عید منانا بھی بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔
ہمارے بزرگ اس دن ہمارے لئے خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کوبن سنور اور کھکھلاتے دیکھ کر ان کے دل کی خوشی چہروں پر عیاں ہوجاتی ہے۔ دادا، دادی اور نانی کے ساتھ منائی گئی عید کو بچے ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔ ہمارے بزرگ ہمارے لئے ایک بڑی عزت کا درجہ رکھتے ہیں اس حوالے سے ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں ہمیں چاہئے کہ اس دن کو اپنے بزرگوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منائیں۔

Browse More Moral Stories