Ek Wafadar Nevla - Article No. 1532
ایک وفادار نیولا
کسان کی بیوی واپس گھر آئی تو اس نے نیولے کے منہ پر خون لگا دیکھا تو وہ چلانے لگی ہائے میرے بیٹے کونیولے نے کاٹ کھایا اس نے بغیر سوچے سمجھے پانی کا مٹکا نیولے کے سر پر دے مارا نیولا موقعے پر ہی ہلاک ہو
جمعہ اکتوبر

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کسان کھیتوں میں کام کررہا تھا اسے پاس سے ایک نیولے کا بچہ ملا جو بالکل چھوٹا سا تھا۔اس کی ماں مردہ حالت میں اس کے پاس ہی پڑی تھی ۔کسان کو نیولے کے بچے پر بہت ترس آیا اور وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا، اپنی بیوی کو بلایا اور سارا قصہ سنایا۔کسان کی بیوی کہنے لگی ہم اسے اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ہماراایک بچہ ہے جو بہت چھوٹا ہے اوریہ جنگلی جانور ہے کل کو یہ بڑا ہو گا اور ہمارے بچے کو نقصان پہنچائے گا کسان نے کہا ابھی یہ چھوٹا سا بچہ ہے جیسے جیسے یہ بڑا ہو گا اسے ہماری اور ہمارے بچے کی پہچان ہو جائے گی اور وہ اسے اپنا بھائی سمجھے گا اور اپنے بھائی کا کوئی نقصان نہیں کرتا تم اسے اپنے بچے کی طرح پالنا یہ ہمیں کوئی نقصان نہیں دے گا بس تم یہ سمجھو آج سے تمہارے دو بیٹے ہیں ۔
(جاری ہے)
کسان کی بیوی راضی ہو گئی اور نیولے کے بچے کو بھی اپنے بیٹے کی طرح پالنے لگی۔وقت گزرتا گیا نیولا بڑا ہو گیا اس کے دانت بھی بڑے ہو گئے۔ایک دن کسان کی بیوی نے کسان سے کہا”میں پانی بھرنے جارہی ہوں منا گھر پر اکیلا ہے اس کا خیال رکھنا”کسان ہنس پڑا اور بولا اس کا بھائی اس کے ساتھ ہے اسے کچھ نہیں ہو گا تم فکر مت کرومگرکسان کی بیوی نے وہی رٹ لگائے رکھی ۔کسان نے کہا تم جاؤ اس کی بیوی باہر چلی گئی تھوڑی دیر بعدکسان بھی باہر چلا گیا کسان کا بیٹا اور نیولا آپس میں کھیلنے لگ گئے کچھ دیر بعد ایک سانپ گھرمیں گھس گیا اور بچے کی طرف بڑھنے لگا نیولے نے جب دیکھا تو اس نے فوراً سانپ پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود گھر کے باہر جا کر پہرہ دینے لگا اتنی دیرمیں کسان کی بیوی واپس گھر آئی تو اس نے نیولے کے منہ پر خون لگا دیکھا تو وہ چلانے لگی ہائے میرے بیٹے کونیولے نے کاٹ کھایا اس نے بغیر سوچے سمجھے پانی کا مٹکا نیولے کے سر پر دے مارا نیولا موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا جب وہ گھر کے اندر داخل ہوئی تو اس کا بیٹا کھیل رہا تھا اور پاس ہی ایک سانپ مردہ حالت میں پڑا ملا تب اسے ساری بات سمجھ آگئی اتنی دیرمیں کسان بھی گھر آگیا جب اس نے سارا قصہ سنا تو اس نے اپنی بیوی کو بہت بُرا بھلا کہا اور پچھتا نے لگا کسان نے بیوی سے کہا تم نے جلد بازی میں ایک وفادار بیٹا (نیولا)کھودیا۔کسان کی بیوی بھی رونے لگ گئی اور اس کسان سے معافی مانگنے لگی ۔
مگر نتیجہ یہ ہے کہ جلد بازی ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں

تین لاکھ کی چوری
3 Lakh Ki Chori

پانی پیو توانا رہو
Paani Piyo Tawana Raho

آم کا پیڑ کیسے گرا؟
Aam Ka Peer Kaise Girra

فطرت نہیں بدلتی…
Fitrat Nahi Badalti

شرارتی پنگو۔۔۔۔۔۔چھوٹا پنگوئن
Shararti Pingoo Chota Penguen

رقم کہاں سے آئی
Raqam Kahn Se Aayi

ضر ورت بُری بلا ہے
Zarorat Buri Bala Hai

سب سے اچھا نمونہ
Sab Se Acha Namoona

عقل مند کی تلاش
Aqalmand Ki Talash

خزانے کی تلاش
Khzany Ki Talash

ایک نسخہ
Aik Nuskha

کہانی کاہل میاں کی
Kahani Kahil Mian Ki
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
زخمی دشمن
Zakhmi dushman
-
سرائے والی برھیا
Saraye Wali Bhuriya
-
چائلڈلیبر۔۔۔معاشرتی ناسور
Child Labour
-
اصل ایوارڈ
Asaaal Awards
-
سعدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ
Saadi Shirazi RA
-
ہمیں انعام نہیں چاہیے۔۔تحریر:مختار احمد
hame inaam nahi chahiye
-
بطخ اورمرغی کے چوزے
batakh aur murghi ke choze
-
یوم دفاع اور بچوں کا جوش و جذبہ
Youm e Difah Or Bachoon Ka Josh o Jazba
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.