Hathi Aur Bandar Main Ho Gayi Larai - Article No. 943
ہاتھی اور بندر میں ہوگئی لڑائی - تحریر نمبر 943
ارے ، ارے اب کیا ہوگا؟ سب کی زبان سے یہی الفاظ نکل رہے تھے۔ صورتحال کچھ یوں تھی کہ بندر صبح درخت پہ بیٹھا مزے سے کیلا نوش کررہا تھا کہ اچانک اس نے سست طریقے سے چلتے ہاتھی کو دیکھا تو اس کو شرارت سوجھی۔۔۔
منگل 19 جولائی 2016
ارے ، ارے اب کیا ہوگا؟ سب کی زبان سے یہی الفاظ نکل رہے تھے۔ صورتحال کچھ یوں تھی کہ بندر صبح درخت پہ بیٹھا مزے سے کیلا نوش کررہا تھا کہ اچانک اس نے سست طریقے سے چلتے ہاتھی کو دیکھا تو اس کو شرارت سوجھی اور جب ہاتھی اس درخت کے نیچے سے گزررہاتھا تو اس نے کیلے کا چھلکا اس کے پاؤں کے قریب پھینک دیا۔ جس سے ہاتھی پھسلتے پھسلتے بچ گیا اور جب اُوپر بندر کو دیکھا تو غصے سے سونڈ لہرائی اور زور سے درخت پر ماری۔ بندر کی جرأت نہ پڑی کہ دوسرے درخت پہ چھلانگ لگاسکے اور دوسری مسئلہ یہ کہ درخت بھی کچھ فاصلے پر تھا اور جب ہاتھی نے اپنے پاؤں سے درخت کو جھٹکا دیا تو شرارتی بندر کوجان کے لالے پڑ گئے اس کو لگ رہا تھا ہاتھی درخت اکھاڑ کر اپنے پاؤں سے تلے مسل دے گا۔
(جاری ہے)
ہاتھی دراصل بندر کو اس کی شرارتوں اور فضول حرکتوں کا آج مزہ سکھانا چاہتا تھا۔ لومڑی کے ذہن میں اچانک اس مسئلے کا حل آیا وہ فوراََ سب جانوروں کے پاس گئی اور بتایا کہ اس صورتحال پرکیسے قابو پایا جا سکتا ہے اور بندر کی جان خلاصی کروائی جاسکتی ہے۔ اگر بھالو جا کر اس سے بات کرے تو وہ ضرور اس کو بات مان جائے گا کیونکہ وہ اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ ہاتھی اس کی بات نہیں ٹالے گا۔
سب اس کی بات پر متفق ہوئے اور بھالو سے کہا کہ اس موقع پر بندر کی مدد کرے اور اس کو ہاتھی سے معافی دلوادے۔ بھالوسرہلاتا درخت کی طرف بڑھا جس کی صرف ایک دو شاخیں ہی رہ گئی تھی اور بندر کو اپنی موت سامنے نظر آرہی تھی۔ بھالو ہاتھی کے قریب آیا اور اس کی منت سماجت کی اور یقین دلایا کہ آئندہ بندر ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا۔ اب تم غصہ ختم کردو اور اس کو وہاں سے ہٹاکردوسری طرف لے گیا اور بندرسے کہا نیچے اترو اور اپنی شرارت کی معافی مانگو اور وعدہ کرو کہ آج کے بعد کسی کو تنگ نہیں کرو گے۔ وہ ڈرتے ڈرتے پھولی سانس کے ساتھ نیچے اتر اور بھالو کے پیچھے جاچھپا اور ہاتھی سے کپکپاتی آواز سے معافی مانگی توہاتھ دینے فوراََ ہی اسے معاف کردیا۔
Browse More Moral Stories
جیت گیا انسان
Jeet Giya Insaan
میرا جادوئی گھر
Mera Jadui Ghar
شہزادے کی ضد۔تحریر:مختار احمد
Shehzade Ki Zid
ضدی مچھلی کا انجام
Ziddi Machli Ka Injaam
شبنم کا قلم
Shabnam Ka Qalam
ننھا بہادر
Nanna Bahadur
Urdu Jokes
اسی سالہ بوڑھے
80 Sala Borha
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
موسم کی تبدیلی
Mausam ki tabdeeli
نرس
nurse
کسی فقیر نے
Kisi faqeer nay
گاہک قصائی سے
gahak qasai se
Urdu Paheliyan
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
ye na ho tu koi parinda
توڑ کے اک چاندی کو کوٹھا
tour ke ek chandi ka kotha
آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے
ap k sath wo chalta jaye
خالی کب ہو ایک گھڑا
khali kab ho aik ghara
جس شے کو جھولی میں ڈالے
jis shai ko jholi me daly
بن کھانے کی چیز کو کھایا
bin khane ki cheez ko khaya