Hawari Malomaat Hi Maloomaat - Article No. 775

حَواری - تحریر نمبر 775
معلومات ہی معلومات ۔۔۔۔ پیارے بچوں کیلئے معلومات کا خزانہ
منگل 17 مارچ 2015
حضرت زبیر بن العوام کو حواری رسول کہا جاتا ہے۔ یہ نبی کریم کے پھوپھی زاد بھائی اور حضرت ابوبکر کے داماد تھے۔ انھوں نے جب اسلام قبول کیا تو ان کی عمر صرف سولہ سال تھی۔ آپ عشرہ مشرہ بھی شامل ہیں۔ وہ کئی احادیث کے راوی ہیں۔
پانی پت کے ہیرے
قاضی ثناء اللہ پانی پتی بلندپایہ عالم دین تھے جنھوں نے عربی زبان میں سات جلدوں پر مشتمل تفسیرِ مظہری لکھی۔ ان کے استاد مرزا مظہر جان نے ایک مرتبہ ان کے بارے میں کہا تھا:” اگر اللہ تعالیٰ نے روزِ محشر پوچھا کہ ہماری بارگاہ میں کیا تحفہ لائے ہو تو میں عرض کرو ں گا کہ ثناء اللہ پانی پتی کو لایا ہوں۔
(جاری ہے)
تختِ سلیمان اور تختِ طاوٴس
یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا وہ تخت ہے جسے ہوا اُڑا کر لے جاتی تھی۔ اسی نام سے ایک پہاڑ سری نگر میں ہے جسے تخت سلیمان کہا جاتا ہے۔ سری نگر مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ہے۔ اسی طرح تخت طاوٴس بھی مشہور ہے جسے مغل بادشاہ شاہجہاں نے خطیر رقم خرچ کر کے بنوایا تھا۔ بعد میں اسے نادر شاہ ہندستان سے ایران لے گیا۔
اَحد، اُحد
عربی زبان کا لفظ ” اَحد“ ہے (زبر کے ساتھ) جس کے معنی ایک کے ہیں۔ یہ اللہ تعالی کی صفت ہے کہ وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ اگر اس کو پیش کے ساتھ ”اُحد“ پڑھا جائے تو یہ مدینے میں مشہور پہاڑ کا نام ہے جہاں نبی کریم نے کفار کے ساتھ جنگ کی تھی۔ اسی پہاڑ کے بالکل سامنے ایک چھوٹی پہاڑی ہے جسے جبل رماة کہتے ہیں۔ اسی کے قریب نبی کریم کے چہیتے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور جنگِ اُحد کے دوسرے شہدا دفن ہیں۔
Browse More Moral Stories

جدید دور کا شیخ چلی
Jadeed Door Ka Shaikh Chili

کاغذ کی تھیلی
Kaghaz Ki Theli

اچھا لباس اچھا شکاری
Acha Libas Acha Shikari

بہارے کی کہانی
Bahare Ki Kahani

رازق ہے بے شک خدا
Raziq Hai Beshak Khuda

قیمتی موتی کی تلاش
Qeemti Motti Ki Talash
Urdu Jokes
ظلم اور زیادتی
zulm aur zyadti
مریض
Mareez
ایک جہاز میں ایک جاپانی
aik jahez main aik japani
ایک آدمی کا گدھا
aik aadmi ka gadha
آپ بھی پریشان ہوں
aap bhi pareshan hon
ساہیوال
Sahiwal
Urdu Paheliyan
ننھا منا بڑا دلیر
nanha munna bada daler
اس رانی کے کیا ہی کہنے
us rani ke kya hai kehne
کالے کو جب آگ میں ڈالا
kaly ko jab aag me dala
منہ میں پڑی رہی اک بوٹی
munh mein pari rahi ek boti
اک ڈنڈے کے ساتھ اک انڈا
ek dandy ke sath ek danda
پہلے پانی اسے پلاؤ
pehly pani usy pilao