
Ilm Ki Daulat - Article No. 1963
علم کی دولت
میں اپنی قسمت ضرور آزماؤں گا
منگل 4 مئی 2021

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک فارس کا بادشاہ بہت پریشان اور دکھی تھا حالانکہ سارے ملک میں بہت خوشحالی تھی اور اس ملک کی عوام بہت سکھی اور خوش تھی اس کے باوجود بھی ملک کا بادشاہ پریشانی میں مبتلا تھا کیونکہ اس کی ایک ہی بیٹی تھی شہزادی فروا جس نے اپنی شادی کے لئے بہت کڑی اور حیران کن شرط رکھ دی تھی وہ شرط یہ تھی کہ جو بھی میرے تین سوالات کا جواب دے گا،میں اس سے ہی شادی کروں گی۔وہ شہزادی اکلوتی اور امیر ترین ملک کے بادشاہ کی بیٹی تھی اس لئے بہت سے ہمسائیہ ملکوں کے شہزادے،امیر ترین تاجروں اور بہت زیادہ طاقتور سرداروں کے بیٹے اپنی قسمت آزمانے آئے کہ ہم ان سوالات کے جواب دے کر شہزادی سے شادی کرکے ملک کا بادشاہ بنیں گے لیکن وہ تمام کے تمام ناکام لوٹ گئے اور ان سوالات کے جواب نہ دے پائے۔
(جاری ہے)
اسی فکر نے بادشاہ کو بیمار کر دیا اور وہ رو رو کر اپنے پروردگار سے دعائیں کرتا کہ اے میرے مالک تو ہم پر رحم فرما اور ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرما،اس کے اپنے ملک میں رہنے والے ایک استاد کے بیٹے علی نے بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کے حضور اپنی درخواست رکھی اور اجازت مانگی تو اس کے والد نے جواب دیا کہ بیٹا دیکھو بہت سے شہزادے اور بڑے بڑے عہدوں والے ناکام لوٹ گئے ہیں اور اگر تم بھی کامیاب نہ ہوئے تو میرا نام خاک میں مل جائے گا کیونکہ بادشاہ کے بہت سارے وزیر اور اس ملک کا قاضی میرے شاگرد رہ چکے ہیں تو وہ کیا کہیں گے کہ ایک عالم اور استاد کا بیٹا ناکام ہو گیا ہے تو علی نے جواب دیا کہ ابا حضور جہاں اتنے بڑے بڑے لوگ ناکام ہو گئے اگر میں بھی کامیاب نہ ہوا تو کیا ہو گا لیکن میں اپنی قسمت ضرور آزماؤں گا۔
بیٹے کی ضد کے آگے اس کے باپ نے رضا مندی ظاہر کر دی اور دعا کی کہ اے میرے مالک میرے بیٹے کو کامیابی عطا کرنا اور مجھے اور میرے دیئے ہوئے علم کو سرخرو کرنا یہ سن کر علی بہت خوش ہوا اور خوشی خوشی اس امتحان کی تیاری کرنے لگا۔علی کی محل میں جا کر سوالوں کے جواب دینے کی خبر پورے ملک میں پھیل گئی اور چرچا ہونے لگا کہ دیکھو ایک عالم اور استاد کا بیٹا بھی اپنی قسمت آزمانے لگا ہے تو کیا وہ کامیاب ہو گا یا دوسروں کی طرح ناکام لوٹے گا۔پورے ملک میں جشن کا سماں بن گیا۔مقررہ وقت پر محل میں اتنا رش ہو گیا کہ کہیں بھی جگہ خالی نظر نہیں آرہی تھی تمام وزراء اور امراء اپنی مخصوص کردہ نشستوں پر موجود تھے اور ایک طرف علی بھی اپنی مخصوص کردہ نشست پر بیٹھا تھا اور تمام کے تمام حاضرین بادشاہ،ملکہ اور شہزادی کے انتظار میں تھے۔(جاری ہے)
مزید اخلاقی کہانیاں

لالچ کا انجام
Lalach Ka Injaam

واپسی
Wapsi

نیلی پری
Neeli Pari

شہزادوں کا امتحان
Shehzadoon Ka Imtehaan

کرسٹو فر کولمبس
Christopher Columbus

ڈائنو سار
Dinosaur

یادداشت یا حافظہ
Yaaddasht Ya Hafza

آمِش سادگی سچائی اور قدیم روایتوں سے جڑا ہوا حسین قبیلہ
Amish - Saadgi Sachai Or Qadeem Rewayatoon Se Jura Hua Haseen Qabila

تنہا مقابلہ کرنا سیکھئے
Tanha Muqabla Karna Sekhiye

دو رتن
Dou Ratan

پانچ لاکھ
5 Lakh

متحد سربراہ اور قوم۔۔۔تحریر: شمائلہ ملک
Muttahid Sarbarah Aur Qoum
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.