
Jald Bazi Ka Injaam - Article No. 1728
جلد بازی کا انجام
”بس رہنے دیں چوہدری صاحب! آپ کی جلد بازیوں نے ہمیں مار ڈالا ہے“۔
بدھ 13 مئی 2020

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک چوہدری رہتا تھا ۔اس کے ساتھ حویلی میں ایک ملازم خاص (میراثی) بھی رہائش پذیر تھا۔ مالک اور نوکر ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے ،پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی ۔ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا کہ اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوندکاری کے ذریعے گندم کا ایسا بیج ایجاد کیا ہے جو دگنی فصل دیتا ہے۔ چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کرکے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ شروع کیا ۔صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں اور آخر ایک سال بعد گندم کا بیج مذکورہ ہونے کا فیصلہ ہو گیا۔
فصل بونے کا موسم قریب آیا تو چوہدری نے ملازم خاص کو بیج لانے کے لئے شہر بھیجا۔
(جاری ہے)
میراثی لاری پر طویل سفر طے کرکے شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چور تھا ۔
وہ شہر میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تا کہ چند دن آرام کرکے سفر کی تھکاوٹ دور کرے اور بیج خرید کر واپسی کا قصد کرے ۔میراثی کو شہر میں مختلف عزیزوں اور دوستوں کے ہاں آرام کرتے اور ”بتیاں شتیاں“ دیکھتے ایک سال کا عرصہ گزر گیا ۔آخر جب دوبارہ فصل کاشت کرنے کا موسم آیا تو چوہدری کو میراثی کی یاد آئی۔ اس نے ایک اور نوکر کو شہر بھیجا تاکہ میراثی کو ڈھونڈ کر لائے ۔دراصل چوہدری کو روایت سے ہٹ کر فصل بونے کی جلدی پڑ گئی تھی۔نوکر نے بڑی مشکل سے میراثی کو شہر میں تلاش کیا اور چوہدری کا پیغام پہنچایا۔ میراثی جب بیج کی بوری گھر پر اٹھائے گاؤں پہنچا تو بارش کے باعث ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ تھا ۔وہ حویلی کے گیٹ سے داخل ہوا تو اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دھڑام سے بوری سمیت گر گیا۔ بوری پھٹ گئی اور سارا بیج کیچڑ میں بکھر گیا ۔چوہدری نے آگے بڑھ کر میراثی کو اٹھانا چاہا تو وہ کیچڑ میں لیٹے لیٹے ہاتھ کھڑا کرکے بولا”بس رہنے دیں چوہدری صاحب! آپ کی جلد بازیوں نے ہمیں مار ڈالا ہے“۔ چوہدری پر کھڑوں پانی پڑ گیا اور اسے اپنی غیر حکیمانہ عجلت پر سخت ندامت ہوئی۔جلد بازی شیطان کا کام ہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں

خوشبو
Khushbu

نیک مجرم
Naik Mujrim

آخری دروازہ
Akhri Darwaza

مظلوم بھوت
Mazloom Bhoot

اچھی مچھلی
Achi Machlli

عید کارڈ
Eid Card

مکّار پری (آخری قسط)تحریر: مختار احمد
Makkar Pari

سفید کبوتری
Safaid Kabutri

مگر مچھ
Magar Mach

عامل بابا اور جادوگر
Amil Baba Aur Jadugar

ننھی منی چڑیاں
Nanhi Munni Chiryaan

شرارت کی سزا
Shararat Ki Saza
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.