Jhuti Barai - Article No. 1114

جھوٹی بڑائی - تحریر نمبر 1114
ایک صاحب کا قصہ ہے ان کے دادا کا میاب تاجر تھے مگر بعد میں ان کی تجارت ختم ہو گئی۔ والد اور والدہ کا بچپن میں انتقال ہو گیا ۔ان صاحب کے حصے میں باپ دادا کا مال تو نہ آیا البتہ یہ احساس انہیں وراثت میں ملا کہ ” میرے باپ دادا بڑے آدمی تھے۔“
جمعرات 10 مئی 2018
مولانا وحید الدین خاں:
ایک صاحب کا قصہ ہے ان کے دادا کا میاب تاجر تھے مگر بعد میں ان کی تجارت ختم ہو گئی۔ والد اور والدہ کا بچپن میں انتقال ہو گیا ۔ان صاحب کے حصے میں باپ دادا کا مال تو نہ آیا البتہ یہ احساس انہیں وراثت میں ملا کہ ” میرے باپ دادا بڑے آدمی تھے۔“وہ ابھی نو جوان ہی تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ قصبے کے ڈاک خانے میں پوسٹ مین کی جگہ خالی ہے وہ درخواست دے کر پوسٹ مین ہو گے۔
(جاری ہے)
مگر ان کے جھوٹے فخر کی نفسیات اس میں رکاوٹ بن گئی کہ وہ کسی کا مشورہ مانیں۔
مزید یہ ہوا کہ جھوٹی بڑائی کے احساس کی بنا پر اکثر وہ ڈاک خانے کے کارکنوں سے بھی لڑ پڑتے تھے یہاں تک کہ ایک روز انھوں نے پوسٹ ماسٹر سے جھگڑا کر لیا اور کام چھوڑ کر چلے آئے۔ ڈاک خانے کی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ طویل عرصے بے کار پڑے رہے۔ نہ کوئی دوسرا کام کیا اور نہ تعلیم حاصل کی۔ ان کا مشغلہ صرف یہ رہ گیا کہ سب سے اپنی فرضی بڑائی کے تذکرے کریں اور اس کے ذریعے جھوٹی تسکین حاصل کرتے رہیں۔ملازمت چھوڑنے کے بعد کھیتی سے کام چلتا رہا جس کو وہ بٹائی پر دیے ہوئے تھے یہاں تک کہ ان کے چھے بچے ہو گے ۔ اب مسائل نے پریشان کرنا شروع کیا۔ تاہم ان کی جھوٹی بڑائی کا احساس دوبارہ اس میں رکاوٹ بنا رہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کریں۔وہ اپنے رشتے داروں کو اپنی بربادی کا ذمے دار ٹھہرا کر ان سے لڑنے لگے ۔مگر ا س غیر حقیقت پسندانہ رویے نے صرف ان کی بربادی میں اضافہ کیا یہاں تک کہ ان کا ذہنی توازن خراب ہو گیا۔ موجودہ دنیا حقیقتوں کی دنیا ہے جنہیں تسلیم کر لینے ہی میں عافیت ہے۔ یہاں حقیقت سے مطابقت کر کے آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں اور آپ حقیقت سے مطابق نہ کریں تو آپ کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ خدا کی اس دنیا میں جھوٹی بڑائی سے زیادہ بے معنی کوئی چیز نہیں۔ یہاں جھوٹی بڑائی سے زیادہ تباہ کن کوئی ذہنیت نہیں۔Browse More Moral Stories

آخری دعوت
Aakhri Dawat

مُنّا میرا دوست
Munna Mera Dost

ماں کی دعا
Maa Ki Dua

نیلی چڑیا اور بلی
Nili Chidiya Aur Billi

جس کا کام اُسی کو ساجھے
Jis Ka Kaam Usi Ko Sajahy

ابو جی!مجھے سائیکل لے دو
Abbu Ji Mujhe Cycle Le Do
Urdu Jokes
فٹ بال آئندہ چاند پر نہ آئے
Football ainda chand par na aaye
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
لکھائی
Likhai
تھکاوٹ
thakawat
حجام
hajjaam
پانچ تاریخ
paanch tareekh
Urdu Paheliyan
بازو اور ٹانگیں ہیں آٹھ
bazu or tangen he aath
مخمل کے پردے خوشبو کا گھر
makhmal ke parde khushboo ka ghar
پانی کے اندر ہی بولے
pani ke andar hi bole
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
roshni ya andhera lata hy
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ek hi ghar me rehne waly
یا وہ آتا ہے یا وہ جاتا ہے
ya wo aata hai ya wo jata hai