Ju Paoon Phelata Hai - Article No. 842

جو پاوٴں پھیلاتا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلاتا - تحریر نمبر 842
ابھی سو برس پہلے کا قصہ ہوگا کہ ایک بزرگ دمشق کی جامع مسجد (جامع اموی) میں بیٹھے ہوئے درس دے رہے تھے۔ اتفاق سے اس دن ان کے گُھٹنے میں تکلیف تھی اور وہ پاوٴں پھیلائے ہوئے بیٹھے تھے اور جیسا کہ قاعدہ ہےکہ استاد کی پیٹھ قبلے کی طرف ہوتی
بدھ 16 ستمبر 2015
ابراہیم پاشا اس زمانے کا شام کا گورنر تھا اس کی سفاکی اور بے رحمی کے قصے لوگوں کی زبانوں پر تھے۔ اس کوخیال آیا کہ میں حضرت کا درس جا کر سنوں اور ملاقات کروں۔ راستہ ہی وہ تھا اس لیے وہ پہلے دروازے سی طرف سے آیا۔
سب کا خیال تھا کہ استاد کو ہزار تکلیف ہو اس موقع پر اپنا پاوٴں سمیٹ لیں گے، لیکن انھوں نے بالکل جنبش نہیں کی نہ ردس دینا بند کیا ، نہ پاوٴں سمیٹا، اسی طرح پاوٴں پھیلائے رہے۔
(جاری ہے)
ابراہیم پاشا پاوٴں ہی کی طرف آکر کھڑا ہو گیا۔
ان کے شاگرد خوف سے لرز اُٹھے کہ دیکھیے کیا ہوتا ہے کیا ہمارے شیخ کی شہادت ہماری آنکھوں کے سامنے ہو گئی یا تذلیل ہو گی کہ مشکیں باندھ لی جائیں گی اور کہا جائے گا کہ لے چلو۔
ابراہیم پاشا کھڑا رہا اور وہ دیر تک درس دیتے رہے۔ نگاہ اُٹھا کر دیکھا تک نہیں۔ پاوٴں بھی نہیں سمیٹا، مگر خدا جانے اس پر کیا اثر ہوا کہ اس نے کچھ کہا نہیں، کوئی غصہ نہیں کیا، کوئی شکایت نہیں کی اور چلا گیا۔
وہ کچھ ایسا معتقد ہوا کہ اس نے جاکر اشرفیوں کا ایک تھیلا غلام کے ہاتھ بھیجا اور کہا:” شیخ کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ یہ حقیر نذرانہ قبول فرمائیں“۔
انھوں نے جواب میں کہا وہ آبِ زر سے لکھنے والا جملہ تھا جو علم کی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔ انھوں نے کہا تھا۔” گورنر کو سلام کہنا اور کہنا جو پاوٴں پھیلاتا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلاتا ، یا پاوٴں ہی پھیلا لے یا ہاتھ ہی پھیلا لے، ایک ہی کام ہو سکتا ہے دنیا میں، جب میں نے پاوٴں پھیلائے تھے میں اسی وقت سمجھا تھا کہ اب میں ہاتھ نہیں پھیلا سکتا۔“
Browse More Moral Stories

سلطان کا عدل
Sultan Ka Adal

مکڑا اور مکھی
Makra Aur Makhi

صدقے کی اہمیت
Sadqe Ki Ehmiyat

میرا جادوئی گھر
Mera Jadui Ghar

آزمائش
Azmaish

نیلی چڑیا اور بلی
Nili Chidiya Aur Billi
Urdu Jokes
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
دو بچے
do bache
استاد ہارون سے
ustaad Haroon se
ایک بیوقوف اور اسکی بیوی
ek bewaqoof aur uski biwi
شرافت
sharafat
لیڈی مونٹ بیٹن
lady mountbatten
Urdu Paheliyan
دن کا ساتھی ساتھ ہی آیا
din ka sathi sath hi aya
ساری دنیا کو دیکھنے والی
sari duniya ko dikhane wali
فٹ بھر ہے اس کی لمبائی
fut bhar he uski lambai
کبھی ہیں لال کبھی ہیں کالے
kabhi hen laal kabhi hen kaaly
دھرا پڑا ہے سرخ پیالہ
dhara para hai surkh piala
سونے کا بن کر آتا ہے
sony ka ban kar ata hai