Kamal Ki Topi - Article No. 2276

کمال کی ٹوپی - تحریر نمبر 2276
یہ سارے میری ٹوپی کے کمال ہیں،اسی نے مجھے سب لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل کر دیا ہے
منگل 7 جون 2022
ایک روز تزئین اپنے قصبے سے کچھ فاصلے پر لگنے والے میلے میں شرکت کرنے کیلئے گھر سے گئی۔اُس نے دیکھا کہ ایک ٹھیلے پر ایک آدمی آوازیں لگا کر ٹوپیاں بیچ رہا تھا ”ٹوپی لے لو ٹوپی‘پیاری پیاری ٹوپی“ تزئین نے اُسے کہا ”میں تو وہ سرخ ٹوپی لوں گی جس پر ستارے لگے ہوئے ہیں۔“
ٹھیلے والا آدمی کہنے لگا ”وہ ٹوپی بیچنے کیلئے نہیں ہے“ تزئین نے پوچھا آخر کیوں؟آدمی نے سختی سے اپنی بات دہرائی ”وہ ٹوپی بیچنے کیلئے نہیں ہے۔“تزئین نے پیسے اُس کے ٹھیلے پر رکھے اور ٹوپی سر پر پہن لی اور پھر وہاں سے چل دی۔اُس آدمی نے پیچھے سے اونچی آواز لگائی ”اُسی سر پر واپس آ جاؤ جس کی تم ملکیت ہو“ یہ سنتے ہی تزئین کے ساتھ عجیب و غریب واقعات ہونے لگے۔
(جاری ہے)
اُس نے اپنی سہیلی عروہ کو آتے ہوئے دیکھا اور اُسے کہنے لگی،کیا حال ہیں عروہ؟لیکن عروہ نے اُس کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں دی بلکہ اُس کے پاس سے گزر گئی جیسے تزئین وہاں کھڑی ہی نہ ہو۔
پھر تزئین نے چچا آصف کو دیکھا‘وہ بولی ”سلام چچا آصف“ لیکن وہ بھی اُس کے پاس سے یوں گزر گئے جیسے اُنہوں نے تزئین کو دیکھا ہی نہ ہو‘تزئین نے فوراً سوچا یہ سارے میری ٹوپی کے کمال ہیں،اسی نے مجھے سب لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل کر دیا ہے۔وہ جلدی سے بھاگی اور ٹھیلے والے آدمی کے پاس پہنچی۔آدمی اسے دیکھ کر مسکرایا اور کہنے لگا!مجھے معلوم تھا تم واپس آؤ گی،کیا کوئی مشکل ہے؟
تزئین بولی ”یہ تو بڑی مصیبت والی ٹوپی ہے“ آدمی نے کہا ”تو پھر مجھے واپس کر دو“ لیکن تزئین نے ٹوپی سر سے اُتارنے کی جتنی کوشش کی وہ اُس ٹوپی کو سر سے نہیں اُتار سکی۔ٹھیلے والا دکاندار مسکرایا اور منہ ہی منہ میں کچھ پڑھنے لگا،تبھی تزئین نے اُس کی شکل غور سے دیکھی۔اُس کے کان بونوں جیسے تکونے تھے اور اُس کا چہرہ بھی اُنہی کی طرح ٹیڑھا تھا۔
ٹوپی تزئین کے سر سے اُتری اور دوبارہ ٹھیلے پر اپنی جگہ پر سج گئی۔تزئین بولی!یہ بہت عجیب بات ہے‘یہ تو جادو ہے۔ٹھیلے والا بولا ”ہاں بالکل ہے۔“
اور پھر اُس نے تزئین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ”کبھی پوچھے بغیر کسی کی چیز استعمال نہ کرو،تمہیں نہیں معلوم کب کوئی مشکل ہو جائے اور واقعی تزئین نے ہمیشہ اس کی نصیحت پر عمل کیا۔“
Browse More Moral Stories

چھوٹی سی نیکی
Choti Si Naiki

اشرفیوں کی تھیلی
Ashrafion Ki Thaili

سات سال بعد
Saat Saal Baad

چڑیا اور تتلی
Chirya Aur Titli

آزادی کی کاوشیں
Azaadi Ki Kavishein

خواہش اور قربانی (پہلا حصہ)
Khwahish Aur Qurbani - Pehla Hissa
Urdu Jokes
گونگا
goonga
ایک دوست دوسرے دوست سے
Ek Dost Dusre Dost se
سپاہی عورت سے
sipahi aurat se
ٹیکسی ڈرائیور
Taxi Driver
کنجوس بیٹا باپ سے`
Kanjoos beta baap sai
چپ رہو
chup raho
Urdu Paheliyan
مفت کسی کا ہاتھ نہ آیا
muft kisi ke hath na aaya
بنے ہوئے ہیں ایسے دو گھر
bane huye hain aisy do ghar
وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیں
wo choty hen ya wo bary hen
شب بھر وہ پانی میں نہائے
shab bhar woh pani me nahaye
سرکوتھا دھرتی چھپائے
sar ko tha dharti chupaye
جو بھی اس پر آنکھ جمائے
jo bhi us par aankh jamaye