Kar Bhala ---- Ho Bhala - Article No. 1460
کر بھلا۔۔۔ہو بھلا
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بطخ دریا کے کنارے رہتی تھی کیونکہ اس کا نرمر چکا تھا ۔وہ بیچاری ہمیشہ بیماررہتی تھی۔ایک دن اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی ۔ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ تمہاری بیماری ایسی ہے کہ تم جلد مرجاؤ گی۔
منگل جولائی

حماد سلطانی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بطخ دریا کے کنارے رہتی تھی کیونکہ اس کا نرمر چکا تھا ۔وہ بیچاری ہمیشہ بیماررہتی تھی۔ایک دن اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی ۔ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ تمہاری بیماری ایسی ہے کہ تم جلد مرجاؤ گی۔
اس نے اپنے دوستوں کو اپنی ساری کہانی سنائی لیکن انہوں نے مدد کرنے سے انکار کر دیا۔بیچاری بطخ نے ان کی کافی منتیں کیں کہ خدا کے لیے تم لوگ مرنے کے بعد میرے بچے کو اپنا سایہ دینا لیکن کسی نے اس کی بات نہ مانی۔
(جاری ہے)
بیجاری بطخ بھی کیا کرتی ۔
اس کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں اپنے بھائی مرغے کے پاس جاؤں ،وہ ضرور میری مدد کرے گا لہٰذا وہ مرغے کے پاس گئی اور اسے سارا قصہ سنایا۔مرغ بھائی ! آپ میرے بچے کے ماموں جیسے ہو پلیز آپ ہی میرے بچے کو اپنا سایہ دینا۔مرغابولا!میں تمہارے بچے کو رکھ لیتا لیکن میری بیگم مرغی یہ بات نہیں مانے گی لہٰذا مجھے بہت افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا لہٰذا تم مجھے معاف کر دینا۔بطخ ادھر سے مایوس ہو کر اپنے گھر واپس آگئی اور سوچنا شروع کر دیا کہ اب کیا کیا جائے۔اچانک اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی اور اس نے موقع ڈھونڈ کر یہ کام انجام دے دیا اور خود جاکر ایک درخت کے کنارے بیٹھ گئی۔اس کے بعد بطخ کی طبیعت اور بگڑ گئی اور ایسی بگڑی کہ اس کی موت ہو گئی۔جب مرغی کے بچے انڈوں سے باہر نکلے تو ان میں ایک بطخ کا بچہ بھی تھا۔مرغ تو سب جان گیا تھالیکن اس نے مرغی کو بتانا مناسب نہ سمجھا۔مرغی نے کافی شور شرابہ کیا اور بولی:
میرے بچوں کے ساتھ بطخ کا بچہ نہیں رہے گا۔مرغ نے اسے کافی سمجھایالیکن مرغی نے اس کا کہنا نہیں مانا۔مرغی نے اپنے بچوں کو منع کر دیاکہ بطخ کے بچے سے کسی کو بات نہیں کرنی ہے ۔سب نے مرغی کی بات مان لی لیکن وہ چوزوں نے اپنی ماں کی بات نہ مانی اور وہ جوخود کھاتے تھے ۔اپنے ساتھ اس بطخ کے بچے کو بھی کھلاتے تھے۔مرغی کو بطخ کے بطے سے سخت نفرت تھی ،وہ اسے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھی۔
ایک دن مرغی کے ذہن میں خیال آیا کہ ہم سب مل کر دریا کے کنارے سیر کو جائیں گے۔ہم سب واپس آ جائیں گے اور بطخ کے بچے کو وہیں چھوڑ آئیں گے۔اس طرح سے جان چھوٹ جائے گی۔وہ لوگ سیرکو نکلے ۔وہاں پہنچتے ہی ایک چوزہ دریا کے کنارے چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔یہ دیکھ کر مرغی زور زور سے چیخنے چلانے لگی چونکہ بطخ کے بچے کو تیرنا آتا تھا لہٰذا اس نے فوراً دریا میں تیرنا شروع کردیا اور اس چوزے کو نکال کر باہر لے آیا۔مرغی نے جب یہ دیکھا تو اسے اپنے کئے پر کافی شرمندہ ہوئی اور اس نے بطخ کے بچے سے معافی مانگ کر اسے اپنا بیٹا بنالیا۔اس طرح وہ سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
دیکھ بچو!کیسے بطخ کے بچے نے مرغی کو بچایا اور کیسے اس کا بھلا ہوا۔اسی لئے تو کہتے ہیں کہ کر بھلا تو ہو بھلا۔
مزید اخلاقی کہانیاں

اللہ کی شکر گزاری
ALLAH Ki Shuker Guzari

علامہ اقبالسے وعدہ
Allama Se Wadda

واپسی
Waapsi

مجرم پکڑے گئے۔۔تحریر:مختار احمد
Mujrim Pakde Gaye

ظالم بادشاہ اور نماز کی طاقت
Zalim Badshah Aur Namaz Ki Taaqat

دادا کے کھیت میں
Dada Ke Khait Mein

سردجہنم
Sard Jahanum

بانو اور رانو
Banu Or Ranu

دادا اور سلام
Daad Aur Salam

کر بھلا۔۔۔ہو بھلا
Kar Bhala ---- Ho Bhala

کالا میمنا
Bachy- Kala Memna

قصور وار کون؟
Qasoor Waar Kon
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
اورنگ زیب عالمگیر
Aurangzeb Alamgir
-
ولیم شیکسپیئر
William Shakespeare
-
لالچی مگر مچھ
laalchi magar mach
-
براون تھری پیس سوٹ
Brown Three Piece Suit
-
پُرمسرت زندگی گزارنے کے10بہترین نسُخے
Pur Musarrat Zindagi Guzarnay Kay 10 Behtreen Nuskhay
-
چوری کا کرتہ
Chori Ka Kurta
-
ایمانداری کا انعام
imaandari ka anjam
-
سویا ہوا گھر
soya huwa ghar
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.